تعمیراتی کام،کرسمس پرریلوے کی آمدورفت میں تاخیرکاخدشہ
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن (ا و صا ف نیو ز )کرسمس کے موقع پر انجینئرنگ کے کم وبیش 200مجوزہ اورجاری کاموں کی وجہ سے ریلوں کی آمدورفت میں تاخیر ہونے کا خدشہ ہے،جس کی وجہ سے ریل کے مسافروں کو کرسمس پر دشواری سے بچنے کیلئے قبل از وقت سفر کرنے کامشورہ دیا گیاہے۔انجینئرنگ کے کاموں کی وجہ سے جن علاقوں میں ریل سروس بند رہنے کاامکان ہے ان میں لندن، کینٹ، سسیکس، لنکا شائر، ایسیکس اورگلاسگو شامل ہیں برطانیہ کے ریل نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے والینیٹ ورک ریل کاکہنا ہے کہ 95فیصد نیٹ ورک متاثر نہیں ہوگا ، نیٹ ورک کے مطابق انجینئرگ کاکام مکمل کرنے کا یہ بہترین وقت کیونکہ اس کے دوران ریل کے مسافر سب سے کم متاثر ہوں گے۔سفر کے متبادل ذریعے کے طورپر بسوں کا انتظام کیا گیا ہے لیکن اس سے سفر کا وقت بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن یڈنگٹن روٹ کرسمس کے دوران 27دسمبر تک بند رہے گا۔گریٹ ویسٹرن ریلوے نے اس روٹ کے مسافروں کو 23دسمبر تک سفر مکمل کرنے کامشورہ دیا ہے۔ 23دسمبر سے یکم جنوری تک لندن لیور پول سٹریٹ اور انگیٹ سٹونیا بیلییکے کیلئے گریٹر اینگلیا ٹرینیں دستیاب نہیں ہوں گی دوسرے مقامات کیلئے پریسٹن اورلنکاسٹر کے درمیان 27 دسمبر تک بسیں دستیاب ہوں گی ان تین دنوں کے دوران لندن اور گلاسگو کے درمیان سفر کرنے والوں کو بھی لمبا سفر کرنا پڑے گا اس روٹ کے مسافروں کو اینڈنبرا کے راستے سفر کرنے کامشورہ دیاگیاہے۔23دسمبر سے یکم جنوری تک لندن برج سے چیرنگ کراس تک بھی سائوتھ ایسٹرن کی کوئی ٹرین نہیں چلائی جائے گی۔ نیٹ ورک ریل کے چیف ایگزیکٹو مارک کارن کاکہناہے کہ زیادہ تر نیٹ ورک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے لیکن بعض روٹس پر بھیڑ بھاڑ غیر معمولی طورپر زیادہ ہوگی ،اس لئے مسافر اپنے سفر کی منصوبہ بدنی قبل از وقت کرلیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved