آزادحکومت اوورسیزکے مسائل پرتوجہ نہیں دے رہی،پروفیسرلیاقت
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ہائی ویکمب(مسرت اقبال) تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات نظر بھی آنے چاہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت ہونے والے رابطہ کونسل برائے دیہی ترقی اجلاس میں منظور ہونے والے منصوبہ جات اور سکیموں کو بذریعہ سوشل و الیکٹرانک میڈیا منظر عام پر لایا جائے۔ یہ اربوں روپے کے منصوبہ جات آزاد کشمیر کے کونسے اضلاع اور دیہات کیلئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمیٹی تحفظ حقوق ضلع کوٹلی آزاد کشمیر برطانیہ کے سربراہ پروفیسر لیاقت علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر لیاقت علی خان نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز اور احکام بالا کی موجودگی میں ایک ہزار نو سو اڑسٹھ منصوبوں کی منظوری کن علاقوں کیلئے دی گئی ہے ان منصوبہ جات میں ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کو نظر انداز کیا گیا ہے جس میں ضلع کوٹلی میں واٹر چینل ضلع کوٹلی نہر کا منصوبہ اور ساردہ ٹنل شامل ہیں حکومت آزاد کشمیر ان اہم منصوبہ جات کو جلد مکمل کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ پروفیسر لیاقت علی خان نے کہا یہ انتہائی دکھ و افسوس کی بات ہے کہ آزاد کشمیر گورنمنٹ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ان کے وعدے لالی باپ تک محدود ہوتے ہیں۔ پروفیسر لیاقت علی خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ہے وہ آزاد کشمیر میں سیاسی و مفاداتی کلچر ختم کرے اور ضلع کوٹلی میں ساردہ کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونیو الی نہر کی بحالی کیلئے فوری احکامات جاری کرے۔ نہر کا پانی بند ہونے کے باعث دیہات کے عوام گزشتہ تین سال سے محروم ہیں۔ نہر کا پانی بحال ہونے سے دیہات کے ہزاروں کاشتکار اور زمیندار حضرات زراعت، فروٹ اور سبزیات، باغبانی میں خودکفیل ہوسکتے ہیں۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ محکمہ زراعت و آبپاشی عوام کو بنیادی سہولیات مہیا نہیں کر رہا ہے۔ پروفیسر لیاقت علی خان نے کہا واٹر چینل ضلع کوٹلی اور گریٹر واٹر سکیم ضلع کوتلی کئی سالوں سے کرپشن کا شکار ہیں۔ اربوں روپے غبن ہوجاتے ہیں۔ ان اداروں کا محاسبہ نہیں ہو رہا ہے۔ کرپٹ سیاستدان اور ٹھیکیدار کرپشن چھپانے کیلئے متحرک ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہا آزاد کشمیر میں گڈگورننس اور مسئلہ کشمیر کا حل زبانی جمع تفریق تک محدود ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved