سی پی ایل،عبدالرزاق اوریاسرعرفات فائنل میچ کیلئے مدعو
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

بارسلونا،سپین (رپورٹ :کرن خان )اوورسیز پاکستانی جہاں بھی ہوں،اپنی گوناگوں مصروفیات سے کرکٹ کیلئے وقت نکال ہی لیتے ہیں۔سات سمندر پار CPL کا انعقاد اورسیز پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت اور لگائو کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بارسلونا میں بسنے والے کرکٹ لورز نے فائنل میچ کیلئے مایہ ناز آل رانڈر عبدالرزاق اور سٹار بالر یاسر عرفات کو مدعو کر کے کرکٹ میلہ کی رونقوں کو چار چاند لگا دئیے ۔سٹار کرکٹرز کا اہل بارسلونا نے ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا اور پھر گالا ڈنر اور موسیقی کی شام نے سماں باندھ دیا ۔مقامی فنکار قدیر خان کی خوبصورت پرفارمنس سٹار کرکٹرز اور حاضرین محفل جھومتے اور لطف اندوز ہوتے رہے۔محفل موسیقی اور گالا ڈنر نے پردیس میں اپنے دیس جیسا ماحول بپا کر دیا ۔اس خوبصورت محفل کی میزبانی شاہین کرکٹ کلب کے حصہ میں آتی ہے ۔عبدالرزاق نے مختصر خطاب میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔یاسر عرفات نے کتالونیا میں CPL کے انعقاد اور نوجوان کرکٹ کی حوصلہ افزائی کی بات کرتے ہوئے اسے احسن قدم قرار دیا ہے۔بارسلونا قلندر اور کتالونیا کنگ کلب کے درمیان آج فائنل میچ کھیلا جارہا ہے ۔جس کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے چودھری کرامت مہر ہوں گے ۔جبکہ دونوں سٹار کرکٹرز فائنل میچ میں بارسلونا قلندر کی جانب سے کھیلیں گے ۔اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved