شاہدخاقان کویواین چارٹرکی معلومات ہونی چاہیے،تنویراحمد
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے صدر تنویر احمد چودھری اور پریس سیکرٹری یورپ زون حافظ محمد مظہر اقبال نعیمی نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ بیان کے ردعمل کے طور پر اخبارات کو جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کی زونل قیادت نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی معلومات ہونی چاہیے جو قوموں کے استصواب اور حق آزادی کی تعریف کرتاہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح خودمختار کشمیر کی حمایت کر چکے ہیں۔ اور اپنے اسلاف کے الفاظ کی پاسداری کریں۔ دور حاضر میں تمام ریفرنڈم حق خودمختاری کو محفوظ رکھتے ہوئے منعقد کروائے گئے ہیں اور کشمیر میں کرائے گئے تمام سروسز میں 70 فیصد سے زائد کشمیری عوام نے خودمختاری کے حق میں رائے دی ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق ہے وکیل نہیں۔ وزیراعظم پاکستان شائد خاقان عباسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کشمیریوں کے پیدائشی حق کے بارے میں آقا کی طرح فیصلے کریں۔ اور نہ ہی کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں جنھوں نے اپنے وطن کی آزادی کیلئے جان کی قربانیان دی ہیں۔ اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں نے کشمیر کی مکمل خودمختاری کے حصول کی خاطر لبریشن فرنٹ کے جھنڈے تلے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ ہم اپنے شہداء کے مشن کی تکمیل کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved