پی ایس پی پر غیرسیاسی عناصر کی کوئی چھاپ نہیں،الطاف شاہد
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی نے چاروں صوبوں میں اپناسیاسی وجودمنوالیا ،اوورسیزپاکستانیوں کی بھی محبوب ترین جماعت بن گئی ہے ۔چاردہائیوں سے سرگرم پارٹیاں پاک سرزمین پارٹی کے متحرک قومی کردار اورہماری قیادت کی بصیرت و استقامت سے پریشان ہیں۔پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اورقومی یکجہتی کافروغ پی ایس پی کی سیاست کامحور ہے،محب وطن پاکستانیوں کیلئے ہمارے دروازے بند نہیں ہوسکتے۔پی ایس پی پر غیرسیاسی عناصر کی کوئی چھاپ نہیں ،ہماری جماعت اورقیادت کیخلاف منفی پروپیگنڈامحض حسد کاشاخسانہ ہے ۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی وچیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی، سیکرٹری جنرل رضاہارون کی تعمیری سیاست سے اہلیان کراچی سمیت پاکستانیوں کی انفرادی واجتماعی مایوسی امید میں تبدیل ہوئی ۔ چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال سمیت دوسرے قائدین نے نفرت کی سیاست کوسمندربردکردیا ۔تعمیری اوراصولی سیاست جبکہ ملک وقوم کی خدمت کرنے کیلئے انگاروں پرچلناپڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بدنیت لوگ بدعنوانی کرنے کی سوچ لے کرقومی سیاست میںآتے ہیں وہ زیادہ دیرتک ہم وطنوںکوبیوقوف نہیں بناسکتے ۔اب کراچی کے لوگ یرغمال نہیں رہے ،ان کی آزادی کاکریڈٹ پاک سرزمین پارٹی کے بانی وچیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی، سیکرٹری جنرل رضاہارون کوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی سمیت چاروں صوبوں کے عوام آزادانہ انداز سے اپنے ووٹ کاحق استعمال کریں گے۔ پاکستان کے باضمیر ووٹرز کسی بھارت کے بھگت کی جماعت اوراس کے نامزد حواریوں کوووٹ دینے کاتصور بھی نہیں کرسکتے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved