اسلا م میں بے عمل شخص کا کو ئی مقام نہیں،مفتی عبدالمجیدندیم
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

بر منگھم (پ ر)اسلا م کی تعلیما ت آفاقی ہیں ۔وہ ہر رنگ و نسل کے انسان کے لیے اپنے اندر یکساں کشش رکھتی ہیں۔اسلام کی ہدایات انہی لوگوں کے لیے ہیں جو انہیں سیکھنے اور اپنا نے کے لیے تیا ر ہوتے ہیں۔اسلا م میں بے عمل شخص کا کو ئی مقام نہیں ہے ۔کا میا بی انہی لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو علم و عمل کی دنیا میں جُہدِ مسلسل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر میں خصوصی اجتما ع سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا '' صحابہ کرام کا سب سے بڑا اعزا یہ تھا کہ انہوں نے نبی اکرم ۖ سے اسلا م کو سیکھنے کے بعد اسے عملی زندگی میں نا فذ کر دیا ۔وہ اپنے قول و عمل میں یکسانیت کے زبردست قائل تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ظلم وجبر پر قائم معاشرے کو عدل وانصاف کی شاہراہ پر گا مزن کر دیا ۔اس کے برعکس آج کے مسلما ن کا سب سے بڑا مسئلہ قول و فعل کا تضاد ہے جس نے مسلما نوں کو ذلت سے دوچار کر دیا ہے۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا ''قرآنِ مجید کی تعلیمات پر عمل ہی سے ہی انسانوں کی زندگیوں میں انقلاب بر پا کیا جا سکتا ہے ۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلما ن، اسلا م کی تعلیما ت کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل پیرا ہو نے کی کوشش کریں ۔اس سلسلے میں مساجد و مدارس کا کردار انتہا ئی اہم ہے ۔والدین کو چا ہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیما ت کی طرف انتہا ئی شفقت کے ساتھ مائل کریں اور اپنے گھروں کا ماحول بھی دینی رکھیں تب ہی تبدیلی کی امید کی جا سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved