بون،جرمنی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہزاروں شہریوں کا ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

بون۔ (اے پی پی)جرمنی کے شہر بون میں آب ہوا کے بارے میں ہونے والی عالمی کانفرنس امریکی صدر کی ماحولیات مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہوگئی۔ہمارے نمائندے کے مطابق آب ہوا کے بارے میں ہونے والی اس کانفرنس کے موقع پر ہزاروں افراد نے بون سٹی کی سڑکوں پر مارچ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماحولیاتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے

میں کافی اقدامات نہیں کئے گئے لہذا عام لوگوں کو اس بارے میں از خود کوئی قدم اٹھانا ہوگا۔موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یہ عالمی کانفرنس، جرمنی کے شہر بون میں چھے نومبر سے شروع ہوئی ہے اور سترہ نومبر تک جاری رہے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved