برسلز،یورپی یونین کے رکن ممالک دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برسلز۔ (اے پی پی) فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے 20 دیگر رکن ممالک دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پیر کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان باقاعدہ معاہدے کے بعد یورپی فوجی اتحاد قائم کرنے کی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کی سمت پیش رفت ہوگی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے معاہدہ طے پانے کی صورت میں ممکنہ طور پر برطانیہ کو بھی محدود کردار دیا جائے گا۔

یورپی یونین کے مجوزہ دفاعی معاہدے کے بعد یورپی یونین کا امریکہ پر انحصار کم ہوجائے گا اور یورپی یونین کے 22 رکن ممالک بین الاقوامی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے موثر کردار ادا کریں گے۔ یورپی یونین کے وزراء خارجہ اور دفاع معاھدہ پر برسلز میں دستخط کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved