اے ٹی پی فائنلز، راجر فیڈرر اور الیگزینڈر زویرو کی گروپ سٹیج میں کامیابی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن۔ (اے پی پی) اے ٹی پی فائنلز کے گروپ سٹیج میں راجر فیڈرر اور الیگزینڈر زویرو نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری اے ٹی پی فائنلز کے گروپ سٹیج میں چھ بار چیمپئن سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے امریکا کے جیک

سوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 7-6 رہا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے کروشیا کے مرین چلچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 ، 6-3 اور 6-4 سے ہرایا۔ واضح رہے کہ مرین چلچ اپنے اگلے میچ میں (کل) بدھ کو راجر فیڈرر سے نبرد آزما ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved