مانچسٹرکی تقویم پاکستان سے بیٹیاں بازیاب کرواکرواپس برطانیہ پہنچ گئی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) مانچسٹر کی رہائشی تقویم سخت جدوجہد کے بعد پاکستان سے اپنی بیٹیاں بازیاب کروانے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے والد نے مجھ سے بچیاں چھین لیں اور میں خود کے لئے تڑپتی رہی بالآخر کمشنر فار اوورسیز پاکستانیز پنجاب زبیر گل سے درخواست کی۔ انہوںنے ذاتی دلچسپی لیکر معاملہ حل کروایا ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں وہ واقعتا بیرون ممالک بسنے والوں کے مسائل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں اور عوامی کام و مسائل کو حل کروانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ حکومت پنجاب نے انہیں ذمہ داریاں سونپ کر کمیونٹی کی حقیقی خدمت کے قابل ایک اچھے شخص کا انتخاب کیا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) برطانیہ وویمن ونگ کی شاہدہ بٹ، عافیہ علی نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے اغواء برائے تاوان اور زمین پر ناجائز قبضہ کے سنگین اور احساس مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں زبیر گل کا کردار قابل ستائش ہے ہم اسے بے حد سراہتے ہیں اور ان کے انتخاب پر جماعت کی قیادت کی وسعت نظری ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوان بمعہ خاندان پاکستان میں سیروتفریح کی غرض سے جانے کے لئے تیار ہیں ہمیں مکمل سیکورٹی اور تحفظ فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل کا مادر وطن سے رشتہ جڑا رہے اور انہیں وہاں پر جانے کے لئے کسی بھی قسم کا وہم و گمان نہ ہو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved