چھ نومبر1947کو جموں میں قتل عام کاذمہ دارہری سنگھ تھا،شو کت مقبول بٹ
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(فیاض بشیر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کا یوم شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا برانچ کے زیر اہتمام اولڈھم کے مقام پر یوم شہداء جموں کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برطانیہ بھر سے کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبول بٹ نے کہا کہ 6نومبر 1947 کو جموں میں انسانی قتل عام کی ذمہ داری بھارتی ایجنٹوں اور ریاست کے ظالم حکمران مہاراجہ ہری سنگھ پر عائد ہوتی ہے۔ جس نے ریاستی عوام کی مرضی کے خلاف ہندوستان سے الحاق کیا اور ریاستی مسلمانوں کا قتل عام کروایا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن محمود نے کہا کہ 1947ء میں ریاستی انتظامیہ نے جس طرح جموں میں لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ حسن محمود نے شوکت مقبول بٹ کی تائید کرتے ہوئے کہا اس ظلم کی ذمہ داری ڈوگر راج کے آخری حکمران ہری سنگھ پر عائد ہوتی ہے۔ اجلاس سے محمود کشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ کے اندر کشمیریوں کو منظم کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کی قومی آزادی کی تحریک میں اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف چوہدری نے کہا کہ ہم کسی صورت میں اپنی نظریاتی بنیادوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار امجد نے کہا کہ نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ ایک منظم قوت ہے ۔ اجلاس سے واجد ایوب، صادق سبحانی، راجہ آزاد، خواجہ ندیم، اعجاز پیر، سلیم یاس، زوہیب افضل، فضیل قریشی، ساجد شاہین، رضوان صدیق، شفیق انقلابی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں یوم شہداء جموں کو سلام پیش کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved