ناانصافی سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا،راجہ امجدخان
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(نمائندہ اوصاف) صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مڈ لینڈ زون راجہ امجد خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ عالمی نوسربازوں نے تمام حربے آزمالئے ہیں۔ اوچھے ہتھکنڈوں اور من گھڑت بے بنیاد الزامات لگانے والے اپنے مذموم ارادوں میں ناکام ہوچکے ہیں۔ میاں نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے ان کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کے دلوں میں مزید محبت بھری ہے۔ پاکستان کی ترقی کے دشمنوں نے جو جال بچھائے تھے عوام ان کو کاٹ کر انکے گلے کا پھندا بنائیں گے۔ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایک مضبوط معاشی قوت کے طورپر کھڑا کیا تھا۔ عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ہے کہ 2013ء میں ڈالر کی قیمت کیا تھی اور خاص کر پاکستان کے اندر ہونے والے دھماکہ کس قدر تھا انسانی جانوں کا ضیاع کس تناسب سے تھا اور پاکستان کے اندر بیرونی طاقتوں کی دخل اندازی کس حد تک تھی۔ اب پاکستان ایک مضبوط ترین اور عزت دار ملک کا نام بن گیا ہے۔ عالمی دنیا سی پیک میں ذاتی دلچسپی لینا چاہتی تھی اور پاکستان کے اندر انویسٹمنٹ کرنا چاہتی تھی۔ پاکستان ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی طرف رواں دواں تھا۔ جو پاکستان دشمن قوتوں کے پیٹ میں مروڑ تھی۔ پاکستان کا استحکام پاکستان کی معیشت اور دفاع میاں نواز شریف کی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اب عوام ان میر جعفر اور صادق کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں آمدہ دور میں عوام اپنے غم و غصے کا اظہار الیکشن میں ووٹ کی پرچی کو نشانہ انتقام بناکر کریں گے۔ ان تعمیر و ترقی کے دشمنوں کی ضمانتیں ضبط کرواکر دم لیں گے۔ بیرونی طاقتوں کے ایجنٹوں نے بڑھتے پھلتے پھولتے پاکستان کی ترقی میں روڑے اٹکاکر عوام دشمنی کی ہے۔ ایک عام آدمی کے بچوں کے مستقبل سے کھیلا ہے پاکستان میں آنے والی روشنیوں کے راستے میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ ایئر پورٹ کی تکمیل میں تاخیر کروائی ہے عالمی زرمبادلہ کی آمد کو مشکوک بنایا ہے۔ یہ سب عام آدمی کے خلاف سازش ہے اگر پاکستان فحاشی قوت بنے گا تو عام آدمی سکھ کا سانس لے گا پیٹ بھر کر کھانا کھائے گا اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہوگا۔ آج پاکستان کا عام آدمی اپنے نقصان کی تلافی کا مطالبہ کرتا ہے اور عالمی سازشوں کی نظر ہونے والے اپنے ارمانوں کو قتل کرنے والے ایجنٹوں کو ملکی مفادات قربان کرکے مشکلات میں اضافے پر وقت کا منتظر انتقام کی آگ میں جل رہا ہے۔ 2018ء کا سال عوامی بدلے کا انتقام اور سازشیوں کو سبق سکھلانے کا سال ہے۔ ووٹ کی پرچی کی طاقت سے تمام ظالموں کو سبق سکھلائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved