مقبوضہ کشمیرمیں حالات خطرناک صورتحال اختیارکرچکے،نذیرقریشی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم( پ ر) برطانیہ میں کشمیری جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر اور مقبوضہ کشمیر کے جلاوطن رہنما نذیر قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات دنیا کی توجہ دلانے مسئلہ کشمیر کو پُرامن حل کرنے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں کشمیری ایک مشکل ترین دور اور نا مساعد حالات سے گذر رہے ہیں بھارت اور پاکستان ایٹمی قوتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہے اقوام متحدہ نے اگر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرایا تو خطے میں ایک خطرناک جنگ کو کوئی نہیں روک سکتا اور اس کی ذمہ داری عالمی امن کے علمبرداروں پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر رابطہ کمیٹی کے رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نظامت کے فرائض قائم مقام جنرل سکریٹری راجہ امجد خان نے انجام دیئے نذیر قریشی نے کہا کہ بھارت نے NIAجیسے کالے قوانین کے تحت حریت قیادت کے مرکزی قائدین اور ان کے قریبی رہنمائوں اور عزیزو اقارب کو نشانہ بنا رکھا ہے لوگوں کو جیلوں اور گھروں میں بند کر رکھا ہے سید علی گیلانی کو آٹھ سال سے جمعہ کی نماز اور کسی جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی اور مسلسل کرفیو اور انٹرنیٹ کی سہولتوں کو بند کر رکھا ہے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گی ہے حریت قائدین کی علاج کی سہولتیں نہیں ہیں اور حالات انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد غالب ، مفتی فضل احمد قادری، راجہ فہیم کیانی،بیرسٹر چوہدری کرامت حسین ۔راجہ اسحاق صابر، چوہدری بشیر وآرائیں،چوہدری محمد عظیم، مولانا محمد الطاف، چوہدری منضور حسین، چوہدری عبد الماک اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، سکریٹری راجہ امجد خان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا صدر رابطہ کمیٹی نذیر قریشی نے 15 اگست اور27 اکتوبر کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے ہونے والے مظاہروں کی رپورٹ پیش کی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 دسمبر کو اقوام متحدہ کے عالمی یوم انسانی حقوق کا دن دن بورے برطانیہ میں منایا جائے گا اور کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام تقریبات اور سمینارز منعقد کئے جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں وسع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا جائے گا قراردادیں منظور کی جائیں گی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے گا وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو بند کرائے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرہے۔ اجلاس میں ممتاز صحافی آصف محمود براہٹلوی کے والد مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور رابطہ کمیٹی میں تحریک انصاف کے نمائندے مرکزی رہنما چوہدی خادم حسین کی صحت یابی کے لیے مفتی فضل احمد قادری نے خصوصی دعا کی گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved