عقیدہ ختم نبوت دین اور ایمان کا حصہ ہے،مفتی فضل احمد
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ کے جنرل سکریٹری مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اور ایمان کا حصہ ہے جو لوگ اللہ کے آخری پیغمبر حضر ت محمد ۖ کو آخری نبی نہیں مانتے وہ مسلمان نہیں ہیں یہ قران کا فیصلہ ہے پاکستان میں جن لوگوں نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی گھناونی سازشیں کی ہیں وہ اللہ کے بھی مجرم ہیں اور انہوں نے قانون کی خلاف ورزی بھی کی ہے ان کے خلاف سخت کاروئی کرنے کی ضرورت ہے وزیر قانون کی نا ا ہلی کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے اور ختم نبوت تحریک کی جانب سے جو مطالبات کیے جارے ہیں ان کو تسلیم کر کے مجرموں کو سخت سزا دی جائے قوم سے معافی مانگی جائے تاکہ آئیندہ اس طرح کی کسی کو حرکت کرنے کی جرات نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی قوانین کو کوئی پارلیمنٹ اور منتخب حکومت بھی تبدیل نہیں کر سکتی جمہوریت اور اکثریت کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ وہ اللہ کے بنائے ہوئے قوانین کی کو توڑنے کی کوشش کرئے ختم نبوت کا مسلہ اس پر پوری امت کا متفقہ فیصلہ ہے کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس میں ترمیم کر کے اللہ کے غضب کو دعوت دی ہے یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف ایک امتحان سے گذر رہے ہیں دینی جماعتوں اور علمائکرام نے اس کا بروقت نوٹس لے کے حکومتی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے ملک میں قانون کی پاسداری ہوگی تو کسی کو یہ ہمت نہیں ہوگی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرئے۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ اسلامی قوتوں کو سکیولر لبرل عناصر اور سیاسی جماعتوں سے دور رہنا چاہے ان کے چنگل سے نکلنا چاہے اسلامی نظام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری انتہائی خطرناک ہیں اور میڈیا کو بھی اسلام کے حوالے سے اپنی ذمداریوں کو پورا کرنا چاہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved