ہربارحیلے بہانوں سے نوازشریف کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی،عابدشیر علی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر)برطانیہ میں نوازشریف لورز کے چیئرمین اور پی ایم ایل ن برطانیہ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ملک ریاض نے پاکستان سے تشریف لائے چوھدری عابد شیر علی وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی اور سینئر مرکزی راہنما میاں طارق شفیع کے ساتھ لندن کے مشہور اور بارونق مقام بانڈ سٹریٹ پر برطانیہ میں مسلم لیگ ن کے اھم راہنمائوں بیگم نوادر خاں، بیگم نسرین ملک، شاکرقریشی، عالیہ افضل خان، سلک لودھی اور عامر بٹ کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس ملاقات میں کانٹینٹل بریک فاسٹ سے تواضع کے دوران مسلم لیگی راہنمائوں نے ملکی و سیاسی حالات اور پارٹی معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ ہر بار میاں نوازشریف کے عوامی مینڈیٹ کی توہین مختلف حیلوں بہانوں سے کی جاتی ھے۔ پاکستان کی عدلیہ اور انتظامیہ کا ہم نے ہمیشہ احترام کیا ھے لیکن اس میں موجود ایک مخصوص سیٹ مائنڈ خود اپنی بین القوامی سطح پر بدنامی کا مرتکب ھوتا ھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ھمارے قائدین اور انکے خاندان کو زبردستی حکومت اور پاکستان سے نکال کر کرپشن کے جھوٹے الزامات اور ملک سے فرار ہونے کے الزامات لگائے جاتے ہیں جبکہ ھر بار میاں نواز شریف پاکستان زبردستی واپس آکر یہاں رہ کر خود کو پاکستان کا بہترین سیاسی قائد ثابت کر تے ھیں، اس بار بھی ایسا ہی ھو گا.سینئر راہنما میاں طارق شفیع نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اللہ تعالی کا انعام ملک ھے جس پر رسول اللہ کی نظر خاص ھے اور یہاں ولیوں کے ڈیرے ہیں۔ پاکستان کو وزیراعظم اور سیاسی قائد کی شکل میں میاں نوازشریف بھی اللہ تعالی کا تحفہ ھیں جس نے ہمیشہ دین اور مملکت کی خدمت کی ھے۔ 74 سے پہلے کسی کے وھم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ پاکستان کا کامیاب ترین اور بہترین سیاست دان میاں نوازشریف ھوگا۔ میاں طارق شفیع نے کہا کہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور بین الاقوامی وقار دینے کے جو عزائم میاں نواز، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ھیں وہ کچھ طاقتوں اور افراد کو پسند نہیں اسی لئے جب جب میاں نوازشریف نے پاکستان کو ایک ناقابلِ تسخیر ملک بنانے کی کارکردگی دکھائی تب تب اسکو کو ان طاقتوں اور افراد نے سزا دینے کی سازشیں کیں، لیکن ھر بار ناکام ھوئے۔میزبان، ملک ریاض چیئرمین نوازشریف لورز / سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل ن برطانیہ نے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کے بعد صحافت، عدلیہ اور انتظامیہ کے غلط سیاسی، صحافتی، انتظامی اور عدلی فیصلوں کی وجہ سے عوام میں بے چینی پیدا کی جا رھی ھے اور جمہوریت کو متزلزل کیا جارھا ھے۔ میاں نوازشریف کی محبت لوگوں کے دلوں میں ھے جس میں اضافہ ھو رھا ھے یہ ایک امر حقیت ھے جس کو عمران خان جیسے کان کے کچے، زبان کے برے اور کردار کے بدنام شخص کی تکرار، جھوٹ اور اس پر اسرار کی مدد سے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ھے۔بیگم نوادر صدر وومن ونگ برطانیہ نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کی ترقی خوشحالی اور وقار کے ضامن ھیں، ان کے جرائم پاکستان کے بڑے بڑے منصوبے ہیں، موٹر ویز کا نیٹ ورک، ایٹمی طاقت، روشنی کی بحالی، دہشت گردوں کا صفایا، کراچی اور بلوچستان میں امن، پاک چائنہ اکنامک کوریڈور نوجوانوں کے لئے اعلی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی سزا دینے والے لوگ نوازشریف کو شکست نہیں دے سکتے، فتح میاں نوازشریف کی ھوگی۔مسلم لیگی لیڈی راہنما عالیہ افضل خان نے کہا آج یہ وقت ھے کہ پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ھے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو مانا جا رھا ھے۔ آج جو لوگ بھی پاکستان اور اس کے شہروں کو وزٹ کرتے ہیں وہ اس کی خوبصورتی اور ترقی سے حیران کن خوشی محسوس کرتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سابقہ میڈیا سیکریٹری شاکرقریشی اس موقع پر موجود تھے نے کہا کہ پاکستان کی عوام ھر گز بیوقوف نہیں ھے اور جو افراد قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں انکا برا انجام کرتے ہیں۔ میڈیا، عدلیہ اور انتظامیہ میں موجود ایک منفی سیٹ مائنڈ اصل میں بغض نوازشریف میں مبتلا غلط تشہیر، غیر مقبول فیصلے اور ناقابلِ قبول روئیے اختیار کئے ھوئے ھیں لیکن یہ سارا بغض اصل میں دین اسلام اور پاکستان کیخلاف ھے۔ شاکرقریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو میڈیا اور تمام اداروں کو دین سلام، امتِ مسلمہ اور دنیائے اسلام کے خلاف سازشوں پر گہری نظر رکھنی چاہئے کیونکہ ان سازشوں کے تانے بانے اب سعودی عرب، حرمین شریفین اور مدینہ ثانی پاکستان تک پہنچ چکے ہیں۔انہی سازشوں کی کڑیوں کے جال پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور میاں برادران کیخلاف بنے جا رہے ہیں۔ اس کے لئے اپوزیشن سیاستدانوں، میڈیا، عدلیہ۔ انتظامیہ و دیگر اداروں میں ایسے افراد کو استعمال کیا جا رھا ھے جو مذھب اسلام، مملکت پاکستان، نوجوان نسل اور ھمارے مستقبل سے سروکار نہیں رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ھے کہ میاں نوازشریف اور شہبازشریف قوم کی امنگوں کے ترجمان کامیابی سے بنے رھیں گے۔سلک لودھی نوجوان لیگی راہنما نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نوجوانوں کے اصل قائدین ہیں جن کے نقش قدم پر چلنے کے لئے نوجوانوں کے والدین بھی نصیحت و تاکید کرتے ہیں۔ سلک لودھی نے کہا کہ پاکستان اور ھماری قوم کو بدنام افراد، سیاسی راہنماں کی ضرورت نہیں ھے۔ پاکستان کی نوجوان نسل پاکستان مسلم لیگ ن کی مدد سے ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔اس ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ میں پیش آنے والے معاملات پر بھی بات ھوئی۔ شاکرقریشی نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے مخصوص* افراد کے بارے تحفظات کا اظہار کیا۔ آخیر میں میزبان ملک ریاض نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved