ارشدرچیال پاکستان پریس کلب یوکے کے نویںصدرمنتخب
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(رپورٹ: شیراز خان )برطانیہ میں ورکنگ جرنلسٹوں کی سب سے بڑی نمایندہ تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے کے نویں سالانہ انتخابات لندن میں باقاعدہ خلیفہ بیلٹ بکس کے زریعے راے شماری سے منعقد ہوئے یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ناہید رندھاوا نے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور ممتاز قانون دان زیشان نے بطور مہمان خصوصی اور مبصر کے انتخابات میں حصہ لیا پاکستان پریس کلب یوکے کے کل ممبران کی تعداد 120 ہے 14 سیٹوں پر انتخابات کے لئے مختلف صحافیوں نے بحیثیت امیداوار حصہ لیا جن میں صدر ارشد رچیال، سینئر نائب صدر چوہدری اکرم عابد، سیکرٹری جنرل نوید سجاد چوہدری، نائب صدور نثار گلشن، زاہد نور انفارمیشن سیکرٹری افضل چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری مسرت اقبال، فنانس سیکرٹری کشور عزیز عباسی، جبکہ ایگزیکٹو کونسل یا مجلس عاملہ کے لئے 6 افراد منتخب ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میں عدیل خان، شیراز خان، مونا بیگ، عطاالحق ، محمد رجاسب اور قیصر حمید شیخ شامل ہیں کامیاب ہونے والے صحافیوں کا تعلق مختلف پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ہاوسزز سے ہے نو منتخب صدر ارشد رچیال نے اپنے خطاب میں اس موقع پر اپنے خطاب میں یہ تجدید عہد کیا کہ صحافیوں کی عزت نفس کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لئے وہ پہلے کی طرح آیندہ بھی آواز اٹھاتے رہیں گے افضل بٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے انہوں حالیہ دنوں میں صحافیوں پر حملوں کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور جان و مال کے تحفظ کے پورے پاکستان کے صحافی اندرون اور بیرون ملک اکٹھے ہیں اور ہم نے فری پریس کے لئے بھرپور جدو جہد کی ہے انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور صدر ارشد رچیال کی تحسین کی ناہید رندھاوا نے کہا کہ پاکستان پریس کلب کے انتخابات کو شفاف منعقد کروانے کے لئے پوری طرح کوشش کی جس کا نتیجہ مثبت نتائج کی صورت میں برآمد ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کی بھرپور ذمہ داری پاکستان کے یوکے میں کام کرنے والے صحافیوں پر عائد ہوتی ہے پاکستان پریس کلب کے بانی اور سابق صدر مبین چوہدری نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام صحافیوں اور ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے نامساعد حالات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں بھی سرانجام دیں اور پاکستان پریس کلب کے ساتھ اپنی وفاداری بھی نبھائی اس موقع پر دیگر کامیاب ہونے والے نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی بقا استحکام کے لئے جہاں کام کرنے کا اعادہ کیا وہاں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے برطانیہ اور یورپ میں چلنے والی پرامن تحریک اور جد و جہد کی خبروں کو اجاگر کرنے کا اعادہ کیا اس موقع پر کمیونٹی کی مختلف سیاسی، سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved