نئے سی ای اونے پی آئی اے کاگراف بلندکردیا،غلام دستگیر
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

سلائو (پ ر) ممتاز کاروباری سماجی شخصیت علام دستگیر ہیپی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ڈاکٹر مشرف نے چند دنوں میں نت نئی تبدیلیاں اور پالیسیاں مرتب کرکے پی آئی اے کے گراف کو بلند کردیا ہے مسافروں میں دلچسپی اور روٹس اور مختلف ممالک میں پی آئی اے کی فلاٹس میں اضافہ سٹاف کے اخلاق و تربیت میں خوبصورتی سے بالکل نئی ایئرلائن نظر آرہی ہے بالخصوص میت کو پاکستان پہنچانے کے انتظامات نے پی آئی اے کو ایک نئی روح دی انہوں نے کہا کہ میتوں کو پاکستان لے جانے کا انتظام اور سٹاف کے اخلاق نے عوام کو اپنی طرف متوجہ کیا چند روز قبل برمنگھم مانچسٹر سے میت کو پاکستان پہنچانے میں ڈاکٹر مشرف رسول نے نہ صرف خصوصی احکامات صادر کئے بلکہ سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ مسافروں سمیت میتوں کو پاکستان لے جانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی غلام دستگیر نے کہا کہ ایسے احکامات اور انتظامات ے مسافروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved