برمنگھم،مولاناحبیب الرحمان83سال کی عمرمیں وفات پاگئے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) ادارہ تحقیقات اسلامی جامعہ دارالسلام عمر آباد کے ڈائریکٹر اور مدیر ماہ نامہ راہ اعتدال استاذ سخن مولانا حبیب الرحمن زاہد اعظمی عمری 10نومبر 2017ء جمعہ کی صبح چار بجے تقریباً 83 سال کی عمر میں وفات پاگئے اناﷲ و اناالیہ راجعون۔ مولانا کی پیدائش 9مارچ 1925 کو عمر آباد میں ہوئی۔ آبائی وطن مئوناتھ بھنجن تھا۔ آپ کے والد مولانا محمد نعمان اعظمی جامعہ دارالسلام عمر آباد کے شیخ الحدیث اور میاں نذیر حسین محڈ دہلوی کے ارشد تلامذہ میں سے تھے۔ جنہوں نے 1928 میں جامعہ سے منسلک ہو کر آخری سانس تک جامعہ کی مخلصانہ خدمت انجام دی تھی۔ مولانا زاہد کی تعلیم و تربیت جامعہ دارالسلام ہی میں ہوئی۔ 1954 میں آپ نے جامعہ سے سند فضیلت حاصل کی۔ نہایت کم عمری میں شعر و ادب اور لوح و قلم کے میدان میں قدم رکھا۔ آپ بیک وقت استاد فن شاعر بھی تھے اور پختہ قلم نثر نگار بھی اچھے ادیب بھی تھے اور درد مند خطیب بھی' فن ترجمہ اور صحافت میں بھی آپ کو درجہ کمال حاصل تھا قدرت نے انتظامی صلاحیتیں بھی خوب دی تھیں۔ 1963 سے 1981 تک مدرسہ فیض عام اور مدرسة البنات وانم ہاڑی کی بحیثیت ناظم آپ نے گراں قدر خدمات انجام دیں پھر 13جولائی 1984 کو اپنی مادر علمی جامعہ دارالسلام سے وابستہ ہوئے تو آخری سانس تک اس کی خدمت فرمائی۔ مولانا کی شخصیت بڑی دل کش' وضع دار' اعلیٰ اخلاق و اقدار کی پابند' شگفتہ مگر متین تھی تشہیر کے اس دور میں نام و نمود سے دور گوشہ نشینی کے ساتھ دین و ملت کی خاموش خدمت انجام دیتے رہے۔ طبیعت میں حد درجہ واضع اور انکسار تھا۔ اپنے مثالی اخلاق و اقدار' شرافت اور انسانیت نوازی کی وجہ سے عوام و خواص میں یکساں مقبول و محترم اور ہر دل عزیز تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد جامعہ میں کثیر جماعت کے ساتھ ادا کی گئی۔ اﷲ تعالیٰ مولانا کی بال بال مغفرت فرمائے ' کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ برطانیہ میں مولانا محمد عبدالھادی العمری' مولانا محمد حفیظ اﷲ خان المدنی' مولانا شیر خان جمیل احمد مدنی' مولانا عبدالحق المدنی' مولانا عبدالباسط العمری' مولانا ارشد احمد اعظمی' مولانا جمال مدنی اور ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے مولانا حبیب الرحمن اعظمی عمری' مدیر اعلیٰ ماہانہ راہ اعتدال عمر آباد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے پسماندگان خصوصاًان کے فرزند اور دختر اور برادر عزیز حضرت مولانا محمد حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی ناظم جامع دارالسلام عمر آباد اور معتمدین جامع حضرت کاکا سعید احمد عمری مدظلہ العالی اور مولانا کاکا انی الرحمن عمری سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اﷲ کریم انہیں جنت الفردوس میں داخل فرمائے آمین یا رب العالمین۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved