کامن ویلتھ کنٹریزلیگ کے سالانہ میلے،پاکستانی سٹالزتوجہ کامرکز بن گئے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن( ا و صا ف نیو ز)کامن ویلتھ کنٹریز لیگ (سی سی ایل) کے سالانہ میلے میں پاکستان کے شاندار سٹالز مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ ان سٹالز پر پاکستان کی عمدہ ثقافت اور تنوع کی عکاسی کے لئے روایتی دستکاری، کپڑوں، یادگاری اشیاء اور کھانوں کی نمائش کی گئی۔ پاکستانی کھانے خاص طور پر ذائقے، خوشبو کے ساتھ شاندار انداز میں پیش کی جانے والی بریانی نے کھانے پینے کی اشیاء کے مداحوں کے دل جیت لئے۔ بیگم ہائی کمشنر محترمہ صدف عباس نے ہائی کمیشن کی خواتین کے ہمراہ مہمانوں کو پاکستانی خواتین کی بنائی ہوئی خوبصورت دستکاری سے متعارف کرایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیگم ہائی کمشنر نے کہا کہ سی سی ایل میلے میں ہم لوگ ہر سال شرکت کرتے ہیں۔ پاکستانی سٹالوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کامن ویلتھ گرلز ایجوکیشن فنڈ کو عطیہ کی جاتی ہے۔ یہ فنڈ محرومی کا شکار بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے سرگرم ہے۔ ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور بین الاقوامی میلوں میں شمولیت کے ذریعے پاکستانی ثقافت اور روایتی مصنوعات کے بھرپورفروغ پر ان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے ساتھ ہمارے شاندار تعلقات ہیں اور ایسی تقریبات میں شرکت سے ہمارے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ میلہ کنگڈم ٹائون ہال، لندن میں 11 نومبر کو منعقد کیا گیاجس کی بدولت مہمانوں کو دولت مشترکہ ممالک کی ثقافتوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved