نوازشریف نے کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی،سینیٹرمشاہداللہ
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لیوٹن (پ۔ر)مسئلہ ء کشمیر کو دنیا کا فلش پوائنٹ بنانے میں بالخصوص پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے بہتر اور موئثراقدامات اٹھائے ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جا کر مسئلہ کشمیر کو زبر دست اور بہترین کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہء کشمیر پر آواز اٹھائی اور کشمیری عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔ اور آج بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ن لیگ کی حکومت اور موجودہ وزیر اعظم کشمیر پر بہتر پالیسی ترتیب دے کر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مسئلہء کشمیر کو فوری اور بہتر طور پر حل کیا جاسکے، اور مقبوضہ کشمیر بھارت کی طرف سے ہونے والی ظالمانہ کارروائیاں رکوانے اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب ہونے پر موثر آواز اٹھا کر بین القوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جا رہا ہے ۔ تاکہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی استصواب رائے کے زریعے حق آزادی مل سکے۔ بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بر ھان الدین وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جلا بخشی جس کے باعث تحریک آزادی کشمیر تیزی سے کامیابیوں کی طرف گامزن ہے۔ مسلم لیگ کی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حکومتوں کو تعمیر و ترقی اور گوڈ گورنس کے لیے وافر فنڈ بھی مہیا کیے گئے ہیں تاکہ عوام کے لیے سہولتیں مہیا کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری انفارمیشن سنیٹر مشاہداﷲ خان نے لیوٹن میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے رکن مجلس عاملہ راجہ اشتیاق خان کے ڈنر اور یورپ اینڈ ایشیاء ہیومین رائٹس کمیشن کے چیئر مین راجہ محمد شبیر خان ایڈوکیٹ کے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھو ں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے اوور سیز کمیونٹی کے لیے اقدامات کرتے ہوئے ان کی جائیدادوں اور املاک کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ محمد نواز شریف کو اور ان کی فیملی کو انصاف ملنا چاہیے اور امید ہے کہ عدلیہ آئین و قانون اور رول آف لاء کی روشنی میں آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کے انسانی بنیادی حقوق کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ دیں گے۔ حالات جیسے بھی ہوں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور ن لیگ مقابلہ کرے گی میاں محمد نواز شریف اور ان کے دور حکومت میں قومی اور ملکی مفاد میں بہترین کام کیے گئے بالخصوص سی پیک جیسے منصوبے کو بھی چاہینہ کے ساتھ مل کر شروع کیا جو قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔ میزبان یورپ اینڈ ایشیاء ہیومین رائٹس کمیشن کے چیئر مین راجہ محمد شبیر خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کشمیریوں کے محسن ہیں انھوں اقوام متحدہ میں مسئلہء کشمیر کو موئثر انداز میں پیش کر کے کشمیریوں کی بہترین اور احسن انداز میں ترجمانی کی۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہء کشمیر پر بھارت نے مذاکرات کے نام پر ستر سال ضائع کر دیئے اصل میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے زریعے مسئلہء کشمیر کو حل کیا جائے جو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اور بین القوامی قوانین کے مطابق فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو آزادی کا حق مل سکے۔ چیئر مین ہیومین رائٹس نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو فیئر ٹرائل کے زریعے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلہ ہونا چاہیے ،اور انتقام اور نا انصافی کی بو نہیں ہونی چاہیے ۔ چونکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک محب وطن قومی لیڈر ہیں جنھوں نے ہمیشہ قوم اور ملک کے مفادات کا خیال رکھا اور پاکستان کی عزت اور وقار کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ۔ راجہ محمد شبیر خان نے کہا کہ وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان سچے اور کھرے انسان ہیں مسلم لیگ کی عزت اور وقار کا ہمیشہ خیال رکھا اور عوامی مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی۔ پاکستان کے قومی اداروں اور حکومت کو اپنے اپنے آئین و قانون کے مطابق اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے ، پاکستان کے کسی بھی ادارے کو پاکستان کا آئین اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرے ۔ راجہ اشتیاق خان نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے مفاد میں بہترین کام کیے اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف کسی انتقامی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور آئیند انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو حکومت بنائے گی۔ میئر آف لیوٹن چوہدر ی محمد ایوب نے وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان کو خوش مدید کہتے ہوئے کہا کہ مشاہداﷲخان جیسے نڈر لیڈر اور وزیر پاکستان کے عوام کی بہترین نمایندگی کر رہے ہیں اور امید کی کہ پاکستان کی عدلیہ کے ججز منصافانہ اور آزادانہ انصاف کے مطابق فیصلہ دے کر سابق وزیر محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کو انصاف مہیا کریں گے۔ ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی ، اوور سیز مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ شفیق خان ،راجہ امجد فاروق ایڈوکیٹ ، راجہ نوید خان ، راجہ سکندر خان ، ن لیگ کے سینئر نائب صدر جہانگیر چوہدری ،سیاسی اور سماجی رہنماء راجہ فرید خان ،آصف خان ، اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا فیئر ٹرائل ہو نا چاہیے ۔ سپریم کورٹ اور نیب کی عدالت کو میاں محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کو انصاف فراہم کرتے ہوئے قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنے چاہیے میاں محمد نواز شریف ایک قومی اور محب وطن لیڈر ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved