عادی چورقوم کے ہادی نہیں ہوسکتے،ہیومن رائٹس موومنٹ
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن ( پ ر ) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،روحی کھوکھر اور دیگر نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر انتخاب سے تبدیلی نہیں آئے گی۔قومی وسائل میں نقب لگانے والے عادی چورقوم کے ہادی نہیں ہوسکتے۔کئی دہائیوں سے چندخاندان ایوان اقتداراور اسمبلیوں میں براجمان ہیں،اگرماضی میں کسی بدعنوان کابے رحم احتساب ہواہوتاتوآج ملک مقروض اوراس کامعاشی نظام مفلوج نہ ہوتا۔انتخابی نظام کی تبدیلی تک عوام مٹھی اشرافیہ کے ہاتھوں استحصال اورانتقام کانشانہ بنتے رہیں گے ۔نام نہاد انتخاب سے بدعنوانی کاباب بندنہیںہوگا،چاروں صوبوں سے لوگ بے رحم احتساب کے حق میں دوہائیاں دے رہے ہیں۔ عوام کی محرومیوں کامداواکرنے، ان کے کندھوں سے بیرونی قرض کابوجھ اتارنے اور بدعنوانی روکنے کیلئے احتساب کوپایہ تکمیل تک پہنچاناہوگا۔ ا نہو ں نے مزید کہا کہ بیرونی قرض سے اپنی تجوریوں بھرکے حکمرا ن عوام کی رگ رگ سے خون نچوڑتے ہیں۔ ملک میں رائج سرمایہ دارانہ جمہوری پارلیمانی نظام کے ہوتے ہوئے بیچارے عوام سکون کاسانس نہیںلے سکتے،پاکستان میںصدارتی طرزحکومت کاآغازکیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدان جس طرح اپنی اپنی سیاست چمکانے اور بچانے کیلئے اپنازراورزورلگاتے ہیں کاش اس طرح ریاست کی حفاظت کیلئے بھی اپناکلیدی اورتعمیری کرداراداکریں۔افسوس زیادہ ترسیاستدانوںکے نزدیک ان کی سیاست اورتجارت ہماری ریاست سے زیادہ اہم اورمقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کلین چٹ کے بغیر کسی کوامیدوارکی حیثیت سے انتخابی میدان میں اترنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ووٹ کواحتساب اورووٹرکومحتسب قرارنہیںدیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مفلس اورنادارووٹر اپنی بنیادی ضروریات کیلئے باآسانی سرمایہ دارامیدواروں سے مرعوب اوران کے ہاتھوں بلیک میل ہوجاتے ہیں ۔پاک فوج کی طرح نیب کوطاقتوراوربااختیاربنائے بغیربے رحم احتساب کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved