سپین،کتلان پریمئرلیگ کافائنل بارسلوناقلندرنے جیت لیا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

بارسلونا،سپین (رپورٹ :کرن خان)کتلان پریمئر لیگ کافائنل بارسلونا قلندر نے 6 وکٹوں سے جیت لیا ۔کتالونیا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے ۔جس کے جواب میں بارسلونا قلندر نے مقررہ ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے CPL کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ سابق مایہ ناز آل رائونڈر عبدالرزاق اور سٹار بالر یاسر عرفات کی بارسلونا آئے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور بارسلونا قلندر کی جانب سے کھیلے۔یاسر نے عمدہ بولنگ کی،3 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔جبکہ عبدالرزاق نے 30 گیندوں پر شاندار 32 رنز سکور کیے اور بارسلونا کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا ۔اس کرکٹ میلے کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے چودھری کرامت مہر تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔چودھری امانت حسین مہر نے اپنی ٹیم کو چمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس فتح کو کھلاڑیوں،مینجمنٹ اور ملک عمران کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ۔انہوں نے اقبال چودھری، امتیاز آکیہ اور عبدالرزاق کو بھی اس فتح کا حصہ دیا ۔کتلان فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے CPL کرکٹ میلے کی رونقیں اور خوبصورتی اپنی مثال آپ تھے ۔اس میلے میں بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ شریک ہوئے۔کرکٹ لوورز نے اس میلے کو سپین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کیایونٹس منعقد ہوتے رہنے چاہئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved