پیری مریدی کے نام سے کاروبارپرپابندی ہونی چاہیے،حافظ عبدالاعلیٰ
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈفورڈ(پ ر) اللہ کی توحید دنیا و آخرت کی سب سے بڑی دولت ہے جس کی خاطر حق تعالیٰ نے نبوت و رسالت کا سلسلہ شروع کرکے خاتم النبین حضرت محمد ۖ پر مکمل کردیا ہے ۔پیری مریدی کے نام سے جاری کاروبار پر مکمل پابندی ہونی چاہیے ، تاکہ سادہ لوح عوام کا استحصال بند ہو۔ کیونکہ یہ طریق کار نری جہالت اور جعلسازی ہے یہ نہیں کہ جو پکڑا جائے وہ جعلی پیراور جو نہ پکڑا جائے وہ اصلی پیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ عبدالاعلیٰ درانی نے کیا۔انہوں نے کہااسلام میں مروجہ تصوف، مزاربازی، مزار سازی ،مزاروں پرگدی نشینی اور خانقاہی نظام کی سرے سے ہی کوئی گنجائش نہیں ہے ،جب مسلمان لا الہ الا اللہ کہتا ہے تو ساری طاقتیں اللہ کی مان لیتا ہے ایاک نعبد وایاک نستعین کہہ کرسب مشکل کشاؤں کی نفی کردیتا ہے ، یہی کلمہ توحید تمام انبیائے سابقین کی دعوت کا مرکزی نقطہ نظر رہا ہے ، قرآن مجید سب سے بڑی کتاب توحید ہے جس میں انسان و جن وملائکہ سمیت کسی بھی مخلوق کی طاقت کو بے جان کہا گیا ہے ، کوئی بھی شخص کرنی والا اور مشکل کشا نہیں ہے کوئی روزی دینے والا یا فریاد رسی کرنے والا نہیں ہے ، مولاناعبدالاعلی نے کہا کتنی ستم ظریفی ہے کہ تصوف اور صوفی ازم کے نام سے لوگوں میں شرک و کفر پھیلایاجائے ،قرآن کریم نے چیلنج کیا ہے کہ کوئی بھی خدائی صفات کا حامل نہیں ہے یہ سب دین فروشوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے ڈھونگ رچا رکھا ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیری مریدی کے اس کاروبار کو ناجائز قرار دے کران پیروں کو گرفتارکرلے اورپھر ان سے کہاجائے کہ وہ چھوٹ کر دکھائیں اصل مصیبت یہ ہے کہ حکمران خود کمزور اعتقاد رکھتے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے پیروں کو ملازم رکھا ہوا ہے ،ایک موحد مسلمان اگر توحیدپر اپنے ایمان کاحصہ بنالے تو دین کے نام فراڈ کرنے والوں اوردھوکے بازوںسے اپنی دولت ، عزت اور آخرت بچا سکتا ہے ۔مولاناعبدالاعلیٰ نے کہاسوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو پیرتھپڑشاہ ، کچھوابابااور اس قسم کے دھوکے باز پلید گندے بدخواہوں کو بے نقاب کیا جارہاہے اگر یہ کام مزید دس سال برقرار رہا تو ان شاء اللہ توحید کی سمجھ بوجھ بہت بڑھ جائے گی، حیرت ہے کہ اتنی صاف فراڈبازیاں دیکھ کربھی لوگ اس چکر سے نہیں نکل پاتے جو جہالت کا شاخسانہ ہے ، جس کسی کی خباثت بے نقاب ہوجائے وہ جعلی قرار دیا جاتا ہے اور جو چھپ کریہ کام کرے، وہ اصلی پیر کہلاتاہے ، لوگوں کو قرآن وحدیث صحیح بخاری صحیح مسلم اوردیگرکتب صحاح کا براہ راست مطالعہ کرناچاہیئے تب شرک و بدعات کی غلاظت سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہاہرمسلمان کااعتقاد ہونا چاہیئے کہ اللہ کے سواکوئی داتاغوث ، مشکل کشا، کرنی والی سرکار نہیں یہ سب نام عہدے اور نسبتیں جھوٹی اورمشرکانہ ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved