احتساب یکطرفہ رہاتوکوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا،خالدمحمود
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

بلیک برن (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل بلیک برن کے چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان میں سیاسی بحران رہے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچایا گیا میمو اور ڈان لیکس جیسے سکینڈل سامنے آئے پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشیں پکڑی گی پانامہ لیکس میں میاں نواز شریف نا اہل ہوئے بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی تحقیقات کی گی تو آصف علی زرداری کبھی بچ نہیں سکتے نواز شریف کو اگر کرپشن میں سزا ہوگی تو پھر ملک میں صفائی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اگر احتساب کے عمل کو مکمل نہ کیا گیا تو پھر یہی کرپٹ عناصر اقتدار میں آئیں گے آصف زرداری کے مقدمات ختم کرنے کا مقصد بھی یہی نظر آتا ہے نواز شریف کو آقاموں پر نا اہل قرار دیا گیا جبکہ آصف زرداری سمیت پی پی کے کہیں لیڈروں نے آقامے لے رکھے ہیں ان کی ابھی تک سپریم کورٹ میں تحقیقات کے لیے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ابھی تک سارا زور میاں نواز شریف کے خلاف لگا ہو ہے جبکہ کرپشن بے نظیر بھٹو کے دور میں آصف زرداری نے کی سرے محل اور سوئس بنکوں میں اکا ئو نٹ کی ساری کہانیاں پوری دنیا کے سامنے ہیں ۔ خالد محمود نے کہا کہ احتساب اگر یکطرفہ رہا تو اسے کوئی تسلیم نہیں کرئے گا عدلیہ اور ججزز پر اعتماد نہیں رہے گا عدل اور انصاف کے حوالے سے پاکستان پہلے ہی بڑا بدنام ہے کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہے عدل کے نام پر سودے کیے جاتے ہیں اور کبھی کسی کے ساتھ ماضی میں بھی انصاف نہیں ہوا مقدمات انتقامی کاروائی تک رہتے ہیں حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں تو مخالفین کے مقدمات کھل جاتے ہیں اور اب حالات کچھ اسی طرف جارہے ہیں اور آصف زرداری کو اقتدار میں لانے کے لیے راہ ہموار کی جارہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved