برطانوی معاشرے میں پاکستانیوں کاکردارکلیدی حیثیت اختیارکرچکا،لارڈمیئر مانچسٹر
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) تقریباً نصف صدی سے ہمارے آباؤ اجداد روزگار کی غرض سے برطانیہ آئے اور انتہائی نامساعد حالات میں سخت محنت و مشقت کرکے اپنے خاندان کو بھی یہاں بلایا۔ وقت کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں بتدریج ترقی کی منازل کو طے کیا اور آج برطانوی معاشرے میں پاکستانی و کشمیری نژاد کمیونٹی کا کردار کلیدی حیثیت اختیار کرچکا ہے اسکا سارا صِلہ ہمارے بزرگوں کو جاتا ہے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ اب ہمارے نوجوان تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے تمام شعبوں میں کامیاب کاروبار بھی چلارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، ڈاکٹر ظلحہ ہمہ غوری، ڈاکٹر شاہد احمد، خالد محمد نے (YOUR UK PHARMACY) کے زیر اہتمام برطانوی پاکستانی نژاد شہریوں کے اعزاز میں رکھے گئے سالانہ ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی معیشت کو مضبوط بنانے میں ہمارا کردار سب پر عیاں ہے ہماری نوجوان نسل کو بزرگوں کی تقلید کرتے ہوئے تمام تر دستیاب سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے ہمیں اپنے نوجوانوں کی اہلیت قابلیت و صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے والدین اور مادر وطن کا نام روشن کرنا اب ان کی ذمہ داری ہے جیسا کہ ہمارے نوجوان (YOUR UK PHARMACY) کو چلاکر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت والدین ہمیں اپنی اولاد کو تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے ہر طرح مدد تعاون اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ عشائیہ میں ماحول کو گرمانے کے لئے پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان گلوکاروں فیروز خان، عثمان فاروقی اور ایچ دامی نے گانے گاکر حاضرین کے دل موہ لئے۔ مقامی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved