برلن ملین مارچ نے عالمی برادری کی آنکھیں کھول دی،ڈاکٹرپرویز،خالد حسین
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

نیو کاسل(پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری اور سٹاکٹن برانچ کے صدر چوہدری خالد حسین بندرال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر آئندہ برس سیز فائر لائن کو دیوار برلن کی طرح روند ڈالیں گے۔ آر پار کے کشمیری صرف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنا قائد مانتے ہیں۔ انہوں نے دیوار برلن پر کشمیر ملین مارچ کرکے عالمی برادری کی آنکھیں کھول دی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا بہنے والا خون اب عالمی دنیا کی نظروں میں آچکا ہے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے بھارت کے ظلم و ستم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے میں بنیادی کردار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ہے جنہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کا پیچھا ہر بین الاقوامی فورم پر کیا ہے پی ٹی آئی کشمیر کے دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آئندہ برس جو سینئر فائر لائن کے دونوں طرف ملین مارچ کی کال دی ہے آر پار کے کشمیری اس پر لبیک کہتے ہوئے اس خونی لکیر کو روند ڈالیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved