مضبوط پاکستان دشمن کے لئے موت کا پروانہ ہے،سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

سلائو (رپورٹ مسرت اقبال) اوور سیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل (OPWC) برطانیہ کے زیر اہتمام لندن کے ملحقہ علاقہ سلائو میں قیام پاکستان کی 70 ویں سالگرہ اور دفاع پاکستان کے شہداء اور افواج پاکستان کی 1965' 1971' آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد میں بے مثال اور لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین ریڈ کریسنٹ پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے کی جبکہ سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض چیئرمین OPWC نعیم عباسی نقشبندی' حاجی عابد حسین و دیگر مرکزی عہدیداران نے ادا کئے۔ نظامت کے فرائض ترجمان OPWC پروفیسر مسعود ہزاروی نے انجام دیئے۔ تقریب میں ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری' ملٹری اتاشی پاکستان ہائی کمیشن لندن کرنل ندیم اقبال' لارڈ قربان حسین' ممبر یورپین پارلیمنٹ جان ہاورڈ ' میئر آف سلائو عشرت ناز شاہ' علی سجاد' میئر آف لوٹن میئر محمد ایوب' میئر آف ملٹن کنیز انصر حسین راجہ' ڈپٹی میئر آف چشم کونسلر جین ' OPWC کے مرکزی عہدیداران وائس چیئرمین چوہدری آفتاب حسین' عمران حسین' چوہدری مجاہد حسین ' کوآرڈینیٹر بزنس فورم اسلم ڈوگر' عمران حسین' شوکت حیات' راجہ تبریز ' انجینئر فرخ جمیل' وقاص سہیل' ہارون نذیر ' حنا ملک' چوہدری عارف' سردار احمد بلوچ' راجہ شکیل' چوہدری طارق' چوہدری رزاق' چوہدری ندیم' امجد بوبی' امجد تارڑ ایڈووکیٹ' غلام عباس' شعیب بھٹی' انجینئر احد سہیل' انجینئر محمد علی' سلیم نور ایڈووکیٹ' شہباز پروین' فاروق احمد ایڈووکیٹ' اقبال کیانی' کمیونٹی رہنمائوں بیرسٹر شہزادہ حیات' راجہ سکندر خان' چشم سے کونسلر قیصر محمود' کونسلر فیاض قادری' کونسلر جین ڈپٹی میئر ' سلائو سے کونسلر چوہدری شفیق' کونسلر صوبیہ' کونسلر فیاض ' ایلزبری سے کونسلرطفیل' کونسلر راج ولی خان' کونسلر وحید' ہائی ویکمب سے کونسلر مزمل حسین' کونسلر آصف علی' کونسلر ماجد علی' کونسلر خلیل احمد' کونسلر ضیاء احمد' کونسلر عارف' کونسلر سعید' لوٹن سے کونسلر وحید قمر' کونسلر راجہ اسلم' کونسلر طاہر ملک' ملٹن کینز سے کونسلر شکیل حیدر' راجہ تاج خان' چوہدری حبیب' بیڈ فورڈ سے کونسلر مسعود' کونسلر نواز' راجہ عدنان' ہیمل ہمسٹیڈ سے راجہ تیریز' دائود خان' علی سجاد' کرالے سے شہباز پروین' اسد خان' آکسفورڈ سے اسلم ڈوگر' سیف اﷲ خان' عثمان وٹفورڈ سے پروفیسر خان' چوہدری شاہپال' امجد امین بوبی' سائوتھ ہمپٹن سے چوہدری حکمداد' پی پی پی کے ریاض کوہمروی' آصف خان' طارق کالس' پی ایم این این کے اقبال سندھو' راجہ ارتاسف' راجہ عثمان ظفر' پی ٹی آئی کے چوہدری شعبان' منصور کیانی' چوہدری حکمداد' چوہدری فاروق' علماء کونسلر کے علامہ عارف سعیدی' علامہ اسماعیل قریشی شریک تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے دانیال عباسی نے کیا۔ نظامت کی ذمہ داری ترجمان OPWC پروفیسر مسعود ہزاروی نے انجام دی جبکہ کوآرڈی نیٹر OPWC شعبہ خواتین حنا ملک نے سپاس نامہ اور تنظیمی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ تمام شرکاء نے ننھے بچوں سمیت پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ پاک چین راہداری معاہدہ اور اس کی تکمیل کے حوالے سے پاک فوج کا اہم کردار ہے سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ آزادی اظہار کو غلط رنگ دے کر فائدہ نہ اٹھائیں اور ملک کی سالمیت کو سیاست کی خاطر قربان نہ کریں اور مضبوط پاکستان دشمن کے لئے موت کا پروانہ ہے جس کی وجہ سے آزاد بلوچستان میں مہمل مہمات چلائی جاتی ہیں۔ جنرل قیوم نے OPWC کی برطانیہ و یورپ میں خدمات کو سراہا اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک کامیاب اور پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں میڈیا سے چوہدری اورنگزیب' آفتاب بیگ' راجہ مسرت اقبال' انجینئر اسد علی' راکی خان و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ارشد ملک معروف میوزیشن نے ملی نغموں سے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ تقریب سے میئر آف سلائو عشرت شاہ' میئر آف ملٹن کینز انصر حسین' میئر آف لوٹن چوہدری ایوب نے خطاب کرتے ہوئے نظریہ پاکستان اور یوم دفاع کے حوالے سے افواج پاکستان کی قربانیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ لارڈ قربان حسین نے قیام پاکستان کے حوالے سے تاریخ پر روشنی ڈالی اور افواج پاکستان کی ملک کی سلامتی کے لئے خدمات پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ OPWC کے چیئرمین نعیم عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ OPWC کمیونٹی کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان اور بیرون ملک ریاستی اداروں اور کمیونٹی کے درمیان برج (پل) کا کردار ادا کررہی ہے۔ برطانیہ میں ہائی کمیشن اور قونصلیت کے علاوہ پاکستان میں OPC پنجاب اور OPFاور وفاقی محتسب کے تعاون سے کمیونٹی کو ریلیف فراہم کیا۔ نعیم عباسی نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاک فوج کے جوان اپنی زندگیوں اور خاندانوں کی قربانی دیکر ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں جس پر OPWC افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ملٹری اتاشی کرنل ندیم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نہ صرف ملک کے باہر کے خطرات بلکہ ملک کے اندر دہشت گردی سے بھی نمٹ رہے ہیں اور افغانستان بارڈر پر باڑ لگانے سے دونوں ممالک کی آمدورفت کا چیک اینڈ بیلنس رہے گا اور کسی بھی بیرونی ملک کی سرزمین کو پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابیاں افواج پاکستان کا عظیم کارنامہ ہے۔ کرنل ندیم نے OPWC کی جانب سے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اتنی پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اس تقریب کو پاکستان کی 70سالہ تقریبات کا حصہ قرار دیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے OPWC کی جانب سے کمیونٹی کو متحد رکھنے اور ایسی پروقار تقریبات کے انعقاد کو سراہا اور ہائی کمیشن اور قونصلیتس کی طرف سے کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنے پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر سعید الٰہی چیئرمین ریڈ کریسنٹ نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستان اور دفاع پاکستان کے حوالے سے ایسی تقریبات تارکین وطن کے محب وطن ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو مورخ سنہری حروف میں لکھے گا۔ ڈاکٹر سعید الٰہی نے OPWC کی آرگنائزنگ کونسل کا شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ تقریب کے آخر میں چیئرمین OPWC اور عہدیداران نے کرنل ندیم کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افواج پاکستان میں خدمات اور کاوشوں پر شیلڈ پیش کی۔ آخر میں چیف کوآرڈینیٹر OPWC حاجی عابد حسین نے تمام شرکائ' مہمان خصوصی سینیٹر جنرل قیوم' ڈاکٹر سعید الٰہی' زاہد حفیظ' کرنل ندیم' لارڈ قربان' ایم پیز' میئر صاحبان اور کونسلر صاحبان' مختلف تنظیموں کے سربراہان اور خواتین و حضرات خصوصاَ میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ کارگل میں شہید ہونے والے کیپٹن راجہ جاوید اقبال کے بھائی کو شیلڈ پیش کی گئی اور سینیٹر جنرل قیوم' کرنل ندیم اور ڈیفنس اینڈ نیول اٹیچی (DNA) کموڈور راجہ رب نواز اور علی سجاد ڈاکٹر سعید الٰہی کو بھی OPWC کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved