حضورۖ کی رسالت پرکسی کوڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے،حافظ نثار
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ڈربی(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل ڈربی کے چیئرمین حافظ نثار احمد رضا نے کہا ہے کہ عاشقان رسول اللہ ۖ نے ختم نبوت بل میں آئینی ترمیم میں میاں نواز شریف کی گھنائونی سازش کو بے نقاب کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور پاکستان اور اسلام دشمن کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوسکے نواز شریف اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہیں وہ ملک میں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ فوج مداخلت کرے اور کرپشن کے خلاف ان کے مقدمات ختم ہو سکیں اور ناموس رسالت کو بھی انہوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی گہری سازش کی اور اس میں بھی پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 21 دن کا دھرنا سردی کے اس سخت موسم میں لوگوں نے رسول اللہۖکے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر کے میاں نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ وہ اس ملک پر حکمرانی کرنے کے مجرم ثابت ہوچکے ہیں ان کی مرضی کے بغیر وزیر قانون کو جرات نہیں ہوسکتی تھی کہ وہ آئین میں ترمیم کریں اور نواز شریف اس پر مکمل خاموش رہے ہیں اور سات شہادتوں کے بعد فوج نے حالات کو مذید خراب ہونے سے بچایا ہے۔ حافظ نثار نے کہا کہ مسلمان ہر طرح کی مشکلات برداشت کر سکتا ہے مگر اسلام اور اللہ کے آخری پیغمبر ۖ کی رسالت پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا میاں نواز شریف نے اس ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے آقاموں کے سہارے اس ملک کی دولت کو لوٹ کر لندن میں جائیدادیں خریدیں اور کاروبار شروع کر رکھا ہے پاکستانی قوم کی چوری میں پکڑے گئے ہیں اور پہلے ہی اس ملک اور قوم کے مجرم ہیں ان کے اندر خدا کا خوف نہیں ہے کہ انہوں ختم نبوت کے خلاف سازش کی ہے اور پتہ نہیں کہ کتنا پیسہ بنایا ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved