سیرت النبیۖ پرعمل حضورۖ سے محبت کاتقاضاہے،عبدالسلام
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پیغام اسلام ٹرسٹ کے خطیب عبد السلام راشدی نے کہا ہے کہ اللہ کے رسول ۖ کی تعلیمات اور ان کے ساتھ محبت کا تقاضہ ہے ان کی سیرت پر عمل کیا جائے پورے کے پورے اسلام میں داخل ہوجائیںآج کے دور میں مسلمان جو کام آسان سمجھتے ہیں اس پر زیادہ زور دیا جاتا ہے دین کے اندر ایسے رسم ورواج شامل کر لیے گئے ہیں کہ جن کاقرآن اور سنت میں کوئی ثبوت نہیں ہے اللہ کا دین انسانیت کو اندھروں سے نکا لنے کے آیا تھا رسول اللہ ۖ نے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کی تھی آج اسلام کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا عبادات کو زندگی کے معاملات اور نظام سے الگ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک پر مسلط حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت اسلام کو نظام سے الگ کر رکھا ہے اس کے لیے ایسے علما بھی تیار کر رکھے ہیں جو اسلام کی بجائے لبرل حکمرانوں کی حمائت کرتے ہیں اور چند ٹکوں کی خاطر کرپٹ نظام اور حکمرانوں کے آلہ کار بن گئے ہیں مسلمان ملکوں میں کوئی عدل اور انصاف نہیں ہے کوئی تعلیم نہیں اور لوگوں کو دین اور دنیا میں تقسیم کر رکھا ہے۔ عبدالسلام راشدی نے کہا کہ برطانیہ میں آبا مسلمانوں کے اندر بھی برصغیر سے آئے ہوئے علما نے اختلافات کو ختم کرنے کی بجائے مذید اضافہ کیا ہے نئی نسل کے اندر بھی فرقہ پرستی کو فروغ دیا گیا جس کے نتیجے میں نئی نسل بھی فرقوں میں تقسیم ہے اتحاد اور یکجہتی کا درس اور دعائیں بڑی کی جاتی ہیں مگر عملی طور پر کوئی نمونہ پیش نہیں کر سکتے کی کسی مسجد کا امام کسی دورے مسلک کے امام کو مصلہ پیش کر سکے اور ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑ ھ سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved