مشکل وقت میں نوازشریف کاساتھ نہیں چھوڑینگے،ن لیگ ویلزسائوتھ ویسٹ
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برسٹل (تنویر بخاری سے)پاکستان مسلم لیگ ن ویلز اور ساوتھ ویسٹ کے قائدین کی طرف سے سینئر وائس چیئرمین برسٹل چوہدری نثار یونس گجر کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مسلم لیگ ن ساوتھ ویسٹ ویلز چوہدری افتخار احمد گجر ، چیئرمین مسلم لیگ ن ساوتھ ویسٹ راجہ جاوید اختر ، محمد عرفان خان سمیت بڑی تعداد میں عہدیددارن اور کارکنان نے شرکت کی اور پاکستان کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر تمام لیگی قائدین کا ایک بات ہر اتفاق تھا کہ پاکستان کی سربلندی اور عوام کی خوشحالی ہی انکا ایجنڈا ہے اور رہے گا میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ میں ڈال دیا تھا اگر دھرنے اور سازشیں نہ ہوتیں تو آج ملک وہاں کھڑا ہوتا جہاں ہم سوچ بھی نہیں سکتے پہلے عمران خان نے حکومت کو کام نہیں کرنے دیا اور پھر اسلام کے نام پر کچھ دینی جماعتوں نے عمران خان کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا اس موقع پر راجہ جاوید اختر نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ہمیں سیاست کرنی چاہیے مگر کسی مسلمان کو کافر قرار دے کر نہیں اور نہ ہی اسلام کو غلط پیش کرنا چاہیے اسلام باہمی رواداری ،محبت اخوت اور خیر سگالی کا درس دیتا ہے مگر افسوس کچھ بداخلاق لوگوں نے سیاست کو گندا کاروبار بنا لیا ہے اس موقع پر چوہدری افتخار گجر نے بھی مسلم لیگ ن کو برسٹل میں مزید مضبوط بنانے اور کارکنان کو اکھٹا کرنے پر زور دیا انکا مزید کہنا تھا کہ اب برسٹل کو مسلم لیگ ن کا مرکز بنایا جائے گا اور سیاست سینہ چوڑا کر کے دھڑلے سے کی جائے گی اپوزیشن کی غلط تنقید اور جھوٹ پر مبنی تنقید کا جواب دلیل سے دیا جائے گا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے مسلم لیگ پر مشکل وقت آگیا اور ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کا ساتھ چھوڑ جائیں یہ ہر گز ممکن نہیں میاں نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم نا رہے کوئی بات نہیں ہماری نظر میں وہ ابھی بھی ہمارے دلوں پر راج کرتے ہیں انکی ملک کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved