ترکی کی تقسیم کے خواہاں خوش فہمی میں نہ رہیں،طیب اردوان
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی تقسیم کے خواہاں خوش فہمی میں نہ رہیں۔مقامیذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اور آک پارٹی کے رہنما طیب اردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے چھٹے ضلعی کنونشن سے پیشتر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ اس وطن کو منقسم کیا جا سکتا ہے، اس چیز کے درپے ہونے والے یہ جان لیں کہ ہم نے جس طرح قندیل اور جودی کے پہاڑی علاقوں پر ایف۔ 16 طیاروں کے ذریعے بمباری کے ذریعے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا اسکے بعد بھی ہم یہ جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے سو دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ

اگر ان کی ترکیکو تقسیم کرنے کی کاروائیاں جاری رہیں تو انھیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری قوم کے امن و امان اور خوشحالی کو بگاڑنے کی کوئی بھی جرائت نہ کرے کیونکہ اسے حزیمت کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved