امن کیلئے تمام مذاہب کے درمیان باہمی روابط کی ضرورت ہے،ڈاکٹرعبدالباری
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) یو کے اسلامک مشن اولڈہم میں پانچویں سالانہ سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض شیخ حمد الرحمن فہیم نے انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔ تلاوت کلام پاک کا شرف سنٹر ہذا کے انچارج مولانا محمد اقبال کو نصیب ہوا۔ نعت رسول مقبولۖ طلحہ طارق اور محمد عمران ظفر نے پیش کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ اس وقت دنیا میں قیام امن کے لئے تمام مذاہب کے درمیان باہمی روابط کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمدۖ کی سیرت اور ان کے بتائے ہوئے احکامات کے عین مطابق عمل کرنے کے ساتھ محبت' امن' بھائی چارے' دوسرے مذاہب کا ادب و احترام اور انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو پھیلانا مقصود ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت بے شمار مسائل کا سامنا ہے ان کا واحد حل قرآن مجید کی تعلیمات اور سیرت نبیۖ پر عمل ہے دین اسلام امن کا مذہب ہے اس کی صحیح تصویر کشی کو غیر مذاہب تک پہنچانے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے مکمل آگاہی دینی ہوگی تاکہ وہ دین اسلام کی خدمت آج کے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کرسکیں اور بہترین معاشرے کا قیام عمل میں لایاجاسکے تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔ حضرت محمدۖ کے بتائے ہوئے احکامات میں سے یہ بھی ہے کہ دوسرے مذاہب کا احترام کیا جائے تاکہ وہ آپ کے مذہب کا احترام کریں۔ اولڈہم انٹرفیتھ فورم کے فادر فلپ سمنر نے کہا کہ اس وقت اسلاموفوبیا کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بارے خیالات قابل مذمت ہیں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تمام مشکلات پر قابو پانا ہوگا اس سلسلے میں اس قسم کی کانفرنس اور کمیونٹی کے ساتھ انتہائی قریبی روابط کی اشد ضرورت ہے۔ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے جتا کارا کے علاوہ ڈاکٹر شیخ محمد اکرم' یو کے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا' ڈاکٹر مشرف حسین الازہری چیف ایگزیکٹوآفیسر کریمع انسٹی ٹیوٹ' مولانا محمد اقبال' نارتھ زون کے صدر ضمیر احمد' نائب صدر ضیاء الحق' ناظمین برانچز ' علماء و مشائخ کے علاوہ خواتین مرد حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی حاضرین محفل کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ سابق میئرز اولڈھم ' کونسلرز عتیق الرحمن اور فدا حسین نے خصوصی شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved