عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے،خالدمحمود
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈفورڈ (پ ر )سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزادکشمیر خالد محمود خالق نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس کا تحفظ ہم سب پر لازم ہے حضورۖ کی عزت و ناموس کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکمران قادیانیوں کو خوش کرنے کے لیے یہ سارا ڈرامہ رچا رہے ہیں مگر حضور ۖ سے محبت کرنے والے کبھی بھی قانون ختم نبوت میں ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے کہ ہمار ا عقیدہ ایمان ہے کہ حضور ۖ کی نبوت کے بعد نبوت و رسالت کا سلسلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے حضو رۖ آخر نبی قرآن آخری کتاب ہے دین دشمن طاقتیں اغیار کے ایجنٹ امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میںمصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ختم نبوت کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا ۔ پاکستان میں 97 فیصد مسلمان رہتے ہیں، ختم نبوت پر تمام مسلمانوں کا پختہ ایمان ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں، 73 کے آئین میں بھی عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے واضح قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے اسلام کے نام پر حاصل ہوا، 73ء کے آئین میں کوئی قانون ایسا بن ہی نہیں سکتا جو اسلام اور قانون سے متصادم ہو۔ ختم نبوت پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہم سب کا ایمان ہے اور اس میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved