عالم اسلام کیلئے میلاد النبی سے بڑی کوئی خوشی نہیں،قاری امین چشتی
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) جامع مسجد اسلامک سنٹر سائوتھ آل لندن کے زیر اہتمام علامہ قاری خادم حسین چشتی گولڑی کی زیر سرپرستی اسلامک سنٹر سائوتھ آل لندن کے خطیب قاری محمد امین چشتی السعیدی کی زیر نگرانی 32 واں سالانہ عظیم الشان جلوس بسلسلہ جشن عید میلاد النبیۖ بڑی عقیدت و محبت سے نکالا گیا جس میں سخت سردی کے باوجود کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ عطام نعت خوان حضرات' حضرات و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ جلوس کی قیادت علامہ قاری خادم حسین چشتی ' قاری محمد امین چشتی' علامہ مشرف حسینی' علامہ قاضی عبدالخبیر چشتی' علامہ ڈاکٹر محمد راشد ضیاء نعیمی' علامہ پروفیسر محمد اکرم الازہری' صاحبزادہ راشد المالک ہزاروی' مولانا محمد ارشد خان' مولانا غلام رسول قادری' مولانا احمد رضا قادری' علامہ طالب مدنی' شیخ طاہر' شہاب الدین' مولانا محمد جعفر بلال برکاتی' حافظ محمد عثمان' حافظ محمد یونس' حافظ محمد نذیر ' حافظ ساجد اور دیگر علماء کرام و مشائخ عظام نے کی۔ شرکاء جلوس کے لئے تازہ پکوڑوں' سموسے' جلیبیاں اور دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا جلوس سائوتھ آل براڈوے سائوتھ روڈسے ہوتا ہوا واپس مسجد کے سامنے اختتام پذیر ہوا جہاں صلوة و سلام دعا کے بعد لنگر عام تقسیم کیا گیا ۔ قاری امین نے کہا کہ عالم اسلام کے لئے میلاد النبی سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔مسلم امہ امن و سکون سے زندگی بسر کرنا چاہتی ہے تو پرچم اسلام کے نیچے جمع ہوجائیں۔ قاری امین نے کہا کہ ہم نے جلوس میں شرکت کیلئے یہ دعوت دی تھی کہ جس کے لئے نبی کریمۖ رحمت بن کر تشریف لائے وہ جلوس میلاد میں شرکت کریں مسجد کے چیئرمین خواجہ محمد آصف نے شرکاء جلوس کا شکریہ ادا کیا محمد عاطف قادری ' حاجی محمد خلیل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس جلوس کی انفرادیت یہ تھی کہ اس میں حضرات کے علاوہ بچوں اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ علامہ قاری کادم حسین چشتی نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں یہ امن کا مذہب ہے اسلام کا نام لیکر دہشت گردی کرنے والوں کا اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں علامہ مشرف حسینی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلمان محبت رسولۖ کے فامولہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال دیا جائے اگر ہم اسی طرح بے اتفاقی کا مظاہرہ کرتے رہے تو ہمارا وجود ختم ہوجائے گا۔ قاری امین چشتی نے کہا کہ ختم نبوت مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے یہ اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے اس کا انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے حضورۖ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والا اور اس کو نبی ماننے والا کافر ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved