ملکی سیاست میں شریف خاندان کا مستقبل تاریک ہے،شیخ رشیداحمد
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد چند روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے مانچسٹر ایئرپورٹ پر کاروباری شخصیت انیل مسرت' صاحبزادہ جہانگیر ' بیرسٹر عامر الیاس' اعجاز حسین و دیگر ساتھیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں شریف خاندان کا مستقبل تاریک ہے جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی سیاست میں تبدیلیاں ہوتے دیکھ رہا ہوں اور فروری کے آخر تک میاں نواز شریف کے خلاف تمام مقدمات کا فیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے بیرونی آقائوں کی خوشنودی کے لئے ختم نبوت کی آئینی ترمیم کروائی۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور الطاف حسین ہمیشہ پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں ان کی مثال ایسی ہے کہ جس برتن میں کھانا کھائو اسی میں تھوک دو۔ کیپٹن صفدر مدرسوں میں جاتے رہے ہیں وہ دونوں طرف کھیلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ مردم شماری کی وجہ سے 2018 میں عام انتخابات کا انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ میاں نواز شریف اب پارک لین لندن کے فلیٹس بیچنے کے چکر میں ہیں ان کی ذہنیت قابل رحم ہے۔ ایل این جی پر کیس لڑرہا ہوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کی وجہ سے ذاتی فائدہ اٹھایا ہے۔ یاد رہے کہ مانچسٹر کے بعد وہ لندن میں بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved