مانچسٹر،سنٹرل مسجدآشٹن میں میلادالنبیۖ کی پروقارتقریب کااہتمام
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(فیاض بشیر) مقامی سنٹرل مسجد آشٹن میں جشن عید میلاد النبیۖ کی انتہائی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت نوجوان عالم علامہ قاری زاہد شریف رضوی نے کی مسجد کے چیئرمین محمد اسلم خان' حاجی ازرم اور دوسرے ممبران نے بہت اچھے طریقے سے انتظامات کئے ہوئے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے آئے ہوئے قاری عابد حسین چشتی گولڑوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے یہ دنیا حضور پاکۖ کیلئے بنائی ہم ان کے عشق کی وجہ سے زندہ ہیں ۔ حافظ محمد زاہد شریف رضوی نے رسول نبی کریمۖ کی زندگی پر بھرپور طریقے سے روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ نبی کریمۖ کی آمد سے دنیا میں روشنی ہی روشنی پھیل گئی تقریب میں بہت بڑی تعداد میں کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں کا کہن اتھا کہ انتظامیہ کی طرف سے سنٹرل مسجد آشٹن میں اس طرح کی ایمان افروز محفل منعقد کرکے نوجوانوں کو اسلام سے روشناس کراتے ہیں بلکہ ایسی محفلوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی مل جاتاہے۔ حافظ صداقت حسین الحاج شہباز قمر الحاج ساجد حسین قادری محمد شہباز قادری حافظ شیخ صداقت حسین محمد فیض چشتی نے بھی خطاب کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved