محسن انسانیت کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،قیصرعباس
  3  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) تھرک لیبر پارٹی کے ایتھنک کمیونٹیز آفیسر و امیدوار برائے کونسلر قیصر عباس نے اپنے دفتر میں میلاد النبیۖ کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تقریب کا آغاز محمد آصف نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور فاروق اعظم نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی میئر آف بارکنگ اینڈ ڈیگنم کونسلر عبدالغفور عزیز نے کہا محسن انسانیت کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور شعور کے نئے راستے کھلے۔ قیصر عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپۖ سارے جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے اور آپۖ مجسمہ محبت تھے۔ اس بابرکت تقریب کے دیگر شرکاء میں بیرسٹر سہیل خان' سینئر سالیسٹر شفیق چوہدری' ڈاکٹر خان اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر کی کاٹا گیا اور مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved