نوازشریف کے گردگھیراتنگ ہورہاہے،مفتی فضل احمد
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم( پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ کے جنرل سیکریٹری مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا مذید گھیرائو تنگ ہوتاجا رہا ہے سعودی عرب میں بھی منی لانڈر کا کیس سامنے آگیا ہے میاں نواز شریف نے مختلف ممالک میں آقامے لے رکھے ہیں اب مذید شواہد جمع ہونگے نیب کو اپنی تحقیقات میں رفتار کو تیز کرنا ہوگا برطانوی حکومت کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہے یہ برطانیہ کے مفاد میں بھی ہے کہ ایسے لوگوں کو سخت ترین سزا ملنی چاہے اس سے دوسرے کرپٹ لوگوں کو پکڑنے بھی مدد ملے گی پاکستان میں بہت بڑا مافیا ہے جس نے اس ملک کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ججزز کو جس طرح دھمکیاں دے رہے اس کا عدالتوں کو نوٹس لینا چاہے نواز شریف کو عدالتوں پر اعتماد کرنا چاہے اس وقت حکومت مسلم لیگ کی ہے عدالتوں کو آزادی سے فیصلے کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ اس ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے یہ گندگی ہمیشہ کے لیے ختم ہونی چاہے ستر سال سے یہ ملک لوٹا جارہا ہے ملک قرضوں میں پھنسا ہوا ہے ایک ایٹمی ملک سیاسی اور معاشی کرپشن کا شکار ہے اور ملک اور قوم کا وقار ختم ہوگیا ہے۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کسی بھی صورت میں بچ نہیں سکتے وہ نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں ان پر اور کہیں مقدمنے کھلیں گے صرف نواز شریف کے مقدمات کا انتظار ہو رہا ہے پرویز مشرف بھی ملک کو لوٹ کر بیرون ملک فرار ہیں وہ آئین کو توڑنے کے جرم میںآرٹیکل 6 کے مجرم ہیں ایک بار قانون کے مطابق تمام ملک دشمنوں کو سزا دینی ہوگی اور ان ظالموں سے ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے پاکستان کے عوام کو بھی ان لوگوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اپنے اندر جرات اور ہمت پیدا کرنی ہوگی اور ان کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved