میلاد کمیٹی سلائو اسلامک ٹرسٹ کے زیر اہتمام میلادالنبیۖ کاجلوس
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

سلا ئو ( پ ر)مرکزی جلوس میلاد کمیٹی سلائو اسلامک ٹرسٹ کے زیر اہتمام39واں سالانہ جلوس میلاد النبیۖپورے جوش وخروش ومذہبی جذبے اور شان وشوکت سے نکالا گیا جلوس کی قیادت علامہ سید شاہ مجتبیٰ شاہ' علامہ حافظ عدنان ظہیر 'ملک مظہر علی خان'حاجی صوفی محمد افضل'مولاناحافظ ارشدمحمود ' مولانا قاری محمد نواز چشتی'مولانا حافظ حفیظ الرحمن'چوہدری محمد افضل'راجہ محمد زراعت'چوہدری آزاد حسین' چوہدری افتخار' راجہ محمد شیراز 'ملک نصیر'چوہدری محمد انو ر'قاری محمد منیریونس 'دیگرمشائخ عظام'علماء کرام سیاسی و سماجی رہنمائوں نے کی جلوس کا آغازسالٹ ہل پارک نزد جامع مسجد مونٹم لین سے ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول ۖ نے شرکت فرمائی جلوس کی روانگی پر سرد ابر آلود موسم یکدم موسم بہار کا منظر پیش کرنے لگاجلوس کے سارے راستے عاشقان رسولۖدرود وسلام 'نعت خوانی اور کلمہ طیبہ کا ذکر بلند آواز سے کرتے رہے رنگ برنگی بینرز اور غباروں نے جلوس کو چار چاند لگا دئیے جلوس میں بچوں 'نوجوانوں اور خوتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت فرمائی جلوس کے راستے میں استقبا لیہ سٹیج بنائے گئے تھے اور شرکا جلوس کی فروٹ' مٹھائی 'سموسوں اور مشروبات سے بھر پور تواضع کی گئی راستے بھر میںخواتین بچوں کے ہمراہ جلوس کے استقبال کے لئے موجود تھے غیر مسلموں نے بھی جلوس کا پرتپاق استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیاپولیس نے بھر پور تعاون سے جلوس کے سارے راستے ٹریفک کو کنٹرول کیا جلوس کے راستے میں ٹریفک کو بند کر دیا عاشقان رسولۖ کے بلند آواز نعرہ تکبیر نعرہ رسالت سے سلائو کے در ودیوار گونجتے رہے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے رحمت خدا عاشقان رسول ۖ پر برس رہی ہے جلوس میلاد ۖسٹوک پوجز لین 'ایلمین ایونیو 'ویکسم روڈ سے ہوتا ہوا جامع مسجد غوثیہ ڈائمنڈ روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا سلام بحضور سرور کونین پیش کیا گیا ۔مفتی محمد اقبال چشتی نے کامیاب جلوس میلاد ۖکے انعقاد پر مسلمانان سلائو کو مباکباد دی اور اجتماعی دعا کروائی جس میں شرکا جلوس کی حاجات سلامتی اور ملک پاکستان اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی گئی جلوس کے اختتام پر سلام بحضور سرور کائنات پیش کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved