مصطفی کمال کاایجنڈا میڈان پاکستان ہے،الطاف شاہد
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائیت اورمنافرت کی سیاست کے باغی مصطفی کمال قومی یکجہتی کے علمبرداراور سچے پاکستانیوں کاسرمایہ افتخار ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال دوسروں کی طرح قومی معاملات کوالجھانے نہیں بلکہ سلجھانے کے حامی ہیں۔مصطفی کمال جائز تنقید کرتے ہیں اور مختلف موضوعات پران کی سیرحاصل گفتگو تعمیری تجاویزسے بھرپورہوتی ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کاایجنڈا میڈان پاکستان ہے،وہ دوسروں کی طرح بیرونی آقائوں کے مذموم ارادوں کی تکمیل نہیں کرتے ۔سعدرفیق سے نادان لوگ جمہوری قوتوں کے درمیان تنائواور تصادم کاراستہ ہموارکرتے ہیں۔حکمران جماعت کی اشتعال انگیز ی قابل مذمت اورقابل گرفت ہے ۔ا نہو ں نے مزیدکہا کہ سعدرفیق کاشمار بھی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں اور پرویز مشرف کے دورحکومت میں مالی فائدہ اٹھانیوالوں میں ہوتا ہے۔سعدرفیق اپنے کاروباری اثاثوں کیخلاف نیب میں تحقیقات کاآغازہونے پربدحواس ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازلیگ موروثی سیاست کی علامت ہے ،سینئرزکودانستہ نظراندازکرتے ہوئے نوازشریف کی بیٹی مریم نوازاورشہبازشریف کے بیٹے حمزدہ شہبازکوحکمران جماعت کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ارکان نامزدکیا گیا ۔ جومحمدخان جونیجومرحوم سے بیوفائی اوربدعہدی کرکے فوجی آمر ضیاء الحق میں گودمیں بیٹھ سکتے ہیں انہیں جمہوریت پربھاشن دینے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان اوربدزبان عناصر کوآسانی سے مسلم لیگ (ن) میں ''سیاسی پناہ''مل جاتی ہے۔اگرہمار ی قیادت سے سعدرفیق نے تحریری معذرت نہ کی توہمارے کارکنان ہر فورم پراس کامحاصرہ کرینگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved