پریڈ گراؤنڈ جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا رخ موڑ دیگا‘ زاہد مغل
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن(آئی این پی)پریڈ گراؤنڈ جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا رخ موڑ دیگا۔بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی موجودہ تاریخ کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی شہیدوں کے نظریات کو پروان چڑھاتے ہوئے پیپلز پارٹی کو صف اول کی جماعت میں لاکھڑا کیا ہے۔قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر کھی،ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا،قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا،پاکستان کے ایٹمی پلانٹ کی بنیاد رکھی،انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کی بنیاد رکھی،روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کے تحت ملک کے غریب،مزدور ،کسان اور معاشرے کے کچلے ہوئے افراد نہ صرف ان کے حقوق دیے بلکے انہیں جینے اور حق بات کہنے کا سلیقہ سیکھایا۔مرد حر آصف علی زرداری نے اختیارات کو پارلیمنٹ کو دوبارہ منتقل کیے،صوبوں کو خودمختاریدی اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ان کا حصہ دیا،قائد عوام کے فکر وفلسفے کو پیپلز پارٹی کے جیالے لیکر آج بھی میدان عمل میں ہیں اور ہر سو جیے بھٹو او رجیے بینظیر کے نعرے لگ رہے ہیں اور یاقیامت لگتے رہیں گے

۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری،سیکرٹری اطلاعات برطانیہ زاہد مغل اور سابق کوآرڈی نیٹر برائے اوورسیز ساجد علی قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایشیاء کے عظیم لیڈر تھے انہیں کے اقدامات کی بدولت آج ہم پاکستان میں محفوظ ہیں ،اگر آج ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو آج تمام اسلامی ممالک ایٹمی طاقت ہوتے۔پیپلز پارٹی کے جیالے شہیدبھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں شایان شان استقبال کریں گے۔2018کا سال پیپلز پارٹی کی کامیابی کا سال ہے اور انشاء اﷲ پیپلز پارٹی حکومت بنا کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور ملک سے دہشت گردی ختم کر کے پاکستان کو معاشی طور پر مظبوط ومستحکم کریگی۔سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے سرسیداور بھٹو ہیں، اور ان کی علم دوستی کی یہ مثال آزادکشمیر کی تاریخ میں سنہری خروف میں لکھی گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved