حضورپاک ۖوجہ تخلیق کائنات اوراللہ کی بڑی نعمت ہیں،علامہ ظفرصدیقی
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

کوونٹری (رپورٹ :اللہ دتہ چوہدری )جامع مسجد نور الاسلام ایگل سٹریٹ میں عظیم الشان جلسہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ھوا جس کا باقاعدہ آغاز حافظ امیر علی نے نورانی کلام پاک سے کیا جلسہ سے مہمان خصوصی علامہ محمد ظفر صدیقی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر سے اللہ کی کتاب بھری ھے اللہ تعالی ارشاد فرماتا ھے اے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم اگر آپکو پیدا کرنا نہ ھوتا تو کائنات کو پیدا نہ کرتا معلوم ھوا کہ رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وسلم وجہ تخلیق کائنات اور اللہ کی سب سے بڑی نعمت ھے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے پہلے اللہ نے میرے نور کو پیدا فرمایا اور ساری کائنات کو میرے نور سے منور فرمایا علامہ شیخ محمداختر نے کہا کہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ھیں اللہ تعالی کا ھم پر خصوصی فضل و کرم ھے کہ ھم اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منا رھے ھیں جن کے صدقے ھمیں کائنات ملی قرآن ملا ارض وسما ملا پاکیزہ زندگی ملی ایمان ملا اور سب سے بڑھ کر عظیم نعمت ملی کہ ھم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ھیں علامہ حافظ محمد نجیب نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے ھی مردہ زندگی کو زندگی ملی ہمیں دنیا کی نعمتیں ملیں سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ابولہب نے جب شہادت کی انگلی سے اپنی لونڈی کو آزاد کیا تو اس کے عذاب میں تخفیف ھو گئی ھم تو سرکار کے امتی ھیں اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی محفل میں آنے سے بے شمار برکتیں اور اللہ کا فضل رحم و کرم حاصل ھوتا ھے ذکر جب میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ھوتا ھے تو اھل ایمان خوش ھوتے ھیں اور ان کا ایمان تازہ ھوتا ھے اس ماہ منور میں مہک اٹھتی ھیں فضائیں جھوم اٹھتی ھیں ھوا ہیں چہک اٹھتے ھیں طوطی و بلبل جھک جاتا ھے آسمان اور شکر بجا لاتے ھیں ملک و انسان کائنات کی ھر چیز خوشی سے جھوم اٹھتی ھے اللہ تعالی ھمارا اپنے کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا جذبہ سلامت رکھے اور اسمیں اضافہ فرمائے علامہ عبدالشکور نے کہا جب تم میری نعمتوں کا ذکر کرتے ھو اور شکر بجا لاتے ھو تو میں تمھیں اور دیتا ھوں سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد عظیم نعمت ھے جب تم اس نعمت کا چرچا کرو گئے تو تمیں بے شمار نعمتیں ملیں گئیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لانے کے بعد نور خدائی سے غائب اندھیراا ھوا جہالت دور ھوئی عورتوں کو عزت ملی اور بچیوں کو زندہ در گور کرنے کا سلسلہ ختم ھوا بت پرستی اور شرک کا خاتمہ ھوا ظلم ناانصافی کا دور ختم ھو گیا انصاف کا بول بالا ھو گیا بارگاہ رسالت میں ھدئیہ نعت پیش کرنے والوں میں صاحبزادہ اسامہ صدیقی اللہ دتہ چوھدری صوفی امجد احسان نقشبندی محمد گلفام اور محمد عمان شامل تھے درود و سلام کے بعد حاضرین جلسہ کو لنگر پیش کیا گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved