برسٹل،میلادالنبیۖ کاجلوس عقیدت واحترام سے نکالاگیا،فضائیں لبیک یارسول اللہ سے معطر
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برسٹل (تنویر بخاری سے)برسٹل میں عید میلادالنبی کا جلوس انتہائی عقیدت و احترام سے نکالا گیا فضائیں لبیک یا رسول اللہ سے معطر ہر طرف درودوسلام کی صدائیں نبی اکرم سب جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ان خیالات کااظہارامام شکیل نے کیا۔امام عاصم نے کہا کہ یوم عید میلاد النبی ۖ محبتوں کے فروغ کا عالمی دن ہے آمد مصطفی ۖ پر کائنات مسرتوں سے لبریز ہوئی اور دنیا میں نور ہدایت چمکا اور رحمتوں کا نزول ہوا۔نبی مکرم ۖ کی آمدپر خوشیاں منانا ایمانی تقاضا ہے ۔قاری عرفان جلالی نے کہا کہ اللہ کی وحدانیت ہمیں حضور کے ذریعہ سے پتہ چلی برسٹل کونسل آف مساجد کے چیئرمین راجہ عارف خان نے کہا مسلمانان برسٹل نے نبی پاک کا امن والے دین کا عملی مظاہرہ کیا چیئرمین ایسٹن مسجد عبدالروف مالک نے کہا صحابہ اکرام اولیا محدث محققین کے راستے کو ہم نے چنا جس میں محبت اخوت بھائی چارہ اور امن کا درس ملتا ہے سید وحید شاہ نے ذکراللہ سے عاشقان مصطفےٰ کے دلوں کو گرما دیا اس موقع پر علما کرام نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سب جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے۔ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت اور پیغام کو عام کرنا اور دنیا کے ایک ایک انسان تک پہنچانا اور اسلام کے پہلے سبق مسئلہ توحید سے ان کو واقف کرانا ہر مسلمان کی بنیادی اور اولین ذمے داری ہے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھنا، سمجھانا اور اس پر عمل کرنا ہے، یہی : ) صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اپنائی تو اسلام کی روشنی ساری دنیا میں پھیل گئی۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ خود بھی حضور خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کا مقصد سمجھیں اظہارات ور احکامات اسلام پر عمل پیرا ہونے کا مقابلہ کرنے کا رواج ڈالیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمارا تعلق روزانہ کی بنیاد پر مستحکم ہونا چاہیے اور اس کے لیے ایک ہی فارمولہ کہ مسلمان سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا ہوا پہلا سبق اللہ کی توحید کو دل و جان سے اس طرح مانیں کہ عقیدے میں شرک کا کوئی جراثیم باقی نہ رہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved