منہاج انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مشعل بردارجلوس نکالاگیا
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

بارسلونا،سپین (رپورٹ :کرن خان )ماہ ربیع الاول میں عرب تا عجم ، مشرق سے مغرب تک دنیا بھر کے مسلمان سردار انبیا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عبادات، محافل ، مذہبی اجتماعات اور تقریبات اور جلوسوں کے انعقاد کا اہتمام کرتے ہیں اور امت محمدیہ ہونے پر اپنی خوش بختی پر نازاں ہوتے ہیں ۔اس حوالے سے منہاج انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام درود و سلام کے نذرانوں اور سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں میں سیاحتی مقام رمبلہ راوال پر مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں شدید سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی ۔مشعلیں اٹھائے ذکر خیر الوری سے جھومتے محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوانے عقیدت و محبت کے پھول بارگاہ رسالت میں پیش کرتے رہے۔ماحول اور سماں دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔جبکہ سپورٹس ہال میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا ۔میلاد کانفرنس سے علامہ ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کیا اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔میلاد کانفرنس میں 2 خوش نصیبوں محمد شریف اور محمد شعیب کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ بھی دیے گئے ۔میلاد کانفرنس کے آخر میں ملکی امن اور استحکام اور خوشحالی اور تمام امت مسلمہ کے لیے بھی دعائیں مانگیں گئیں۔ میلاد کانفرنس اور مشعل بردار جلوس کے اختتام پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔مقامی انتظامیہ کا اجازت دینا اور سکیورٹی فراہم کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اجتماعی طور پر اہل مغرب تارکین وطن اور بالخصوص مسلمانوں کو ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved