ماسکومیں مقابلہ نعت خوانی، اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں، ڈاکٹر عبداسلام
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ما سکو (رپورٹ :سید اشتیاق ہمدانی)ماہ ربیع الاول میں عرب تا عجم ، مشرق سے مغرب تک دنیا بھر کے مسلمان سردار انبیا کے ظہور و پرنور کی مناسبت سے عبادات، محافل ، مذہبی اجتماعات اور تقریبات اور جلوسوں کے انعقاد کا اہتمام کرتے ہیں اور امت محمدیہ ہونے پر اپنی خوش بختی پر نازاں ہوتے ہیں ۔اس حوالے سے روس کے درالحکومت ماسکو میں پاکستان کمیونٹی کی تنظیم مل کر پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ عید میلادالنبی کی مناسبت سے اس تقریب پر ماسکو میں مقیم پاکستانیوں کے درمیان دوسری بار مقابلہ نعت رسول مقبول ۖ بھی منعقد ھوا۔جس میں عاشقان رسول ۖ نے بڑی تعداد نے شرکت کی ،فضا ثناخوانی سے گونجتی رہی - اس تقریب کے مہمان خصوصی روس میں پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر عبداسلام تھے۔ تقریب کا آغاز معاز احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اورسرورکائنات نبی رحمت ۖ کی بارگاہ میں سلام پیش کیا۔جبکہ چوھدری زاھد خورشید نے سٹیج سیکرٹرء کے فرائض سرانجام دئیے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبداسلام نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور برداشت کے پہلو پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے ڈاکٹر مجاہد مرزا نے قران اور حدیث کی روشنی میں باعمل مسلمان بننے کی ضرورت پر زور دیا، سینئر صحافی سید اشتیاق حسین ہمدانی نے خطاب اپنے میں کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کردار اخلاق اور سیرت کو نکال کر اسلام کا چہرے میں کچھ نہیں بچتا ،آج اسلام کی جو امن کے مذہب کی جو پہچان موجود ھے وہ صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وجہ سے ھے جو پورے نسل انسانی میں سیدالبشر کہنے کے لائق ہیں۔ روس میں کمیونٹی صدر ملک شہباز نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ جس کے بعد مقابلہ نعت رسول مقبول ۖ کا آغاز کیا گیا۔ اس مقابلہ کے لئے اشتیاق ہمدانی ، محمد علی ، انجم ملک ، عابد چوھدری ، اور حافظ انیس نے جیوری کے فرائض انجام دئیے۔ جبکہ نبیل خان ۔ارسلان اصغر ۔غلام عباس۔ علی صابر۔ زاھد شاہ ۔ تصدق حسین۔ زاہد رفیق۔ عبدالخالق ۔ عنایت خان اشرف راجپوت ۔ملک طاہر ندیم خان۔عادل عزیز ۔ کمال بٹ۔ حافظ معاز احمد اور ملک زبیر نے رحمت دو عالم ۖ کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول پیش کیں۔ جیوری کے فیصلے کے مطابق تصدق حسین نے مقابل نعت شریف میں پہلی غلام عباس نے دوسری جبکہ عبدالخالق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مقابلہ نعت میں حصہ لینے والوں کو پرائز دئیے گے ۔ جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تصدق حسین کوآئی فون 7 غلام عباس کو دوسری پوزیسن پر آئی فون 6 جبکہ عبدالخالق کو تیسری آئی فون 5 انعام دیا گیا۔ عید میلادالنبی کی مناسبت سے مل کر پاکستان ہمارا تنظیم نے ایک بار پھرمقابلے نعت کا انقعاد کر کے نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول گرمانے اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی کوشش کو جاری رکھا۔ جو لائق تعریف ھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved