ماسکو،ایازصادق کی علی لاریجانی سے ملاقات،منشیات خاتمہ کیلئے مشترکہ کاوشوں پرزور
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

ماسکو (اشتیاق ہمدانی سے )ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں اہم موضوعات من جملہ علاقائی اور باہمی تعاون پر گفتگو کی ھے۔ماسکو میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی انسداد منشیات کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے ان کے ا یرانی ہم منصب علی لاریجانی اور نے باہمی دلچسپی کے امور، سیکورٹی امور بشمول انسداد دہشت گردی اور منشیات جو کہ دو عالمی چیلنجز ہیں، کے حوالے سے مشترکہ تعاون کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سردار ایاز صادق اور علی لاریجانی نے اس کے علاوہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون اور مشاورت کا سلسلہ مزید بڑھانے پر زور دیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا منشیات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے مل جل کرکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ماسکوسے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار منشیات کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس جو3سے 5دسمبر تک روس کے دارلحکومت ماسکو میں منعقد ہو رہی ہے کے دوران اپنے کلیدی خطاب میں کیا۔سپیکر سردار ایازصادق نے کہا کہ دنیا میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مسائل معاشرے کی صحت ،حفاظت ،سیکورٹی اور سماجی و اقتصادی تر قی پر بری طرح اثرانداز ہو رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ منشیات عالمی برادری کے لیے خطرہ اور دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔واضح رہے کہ ماسکو میں آج بروز پیر سے عالمی انسداد منشیات کانفرنس شروع ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے 40 ممالک کے اسپیکر شریک ہوئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved