مولانابوستان عظیم سیاسی،سماجی،مذہبی رہنما تھے،شریف مغل
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) ممتاز کشمیری رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کی بزرگ اور نامور شخصیت محمدشریف مغل نے کہا کہ حضرت مولانا بوستان قادری ایک عظیم اور نامور سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما تھے ان کی کمی آج ہرجگہ محسوس کی جاتی ہے تحریک آزادی کشمیر کے سپہ سلار اور پاکستان کے ساتھ گہری محبت اور وابستگی اور مذہبی طبقات میں ان کو تمام مکتبہ فکر کے اندر بڑی قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا برطانیہ میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں میں انہوں نے اپنا کلیدی کردار ادا کیامسلمانوں کے اندر اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا بوستان قادری کی دوسری برسی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا بوستان قادری مرحوم کی قومی، ملی اور دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کے اندر بڑا صبر اور تحمل تھا کبھی ان کے اندر غصہ نہیں دیکھا ان کا اس دنیا سے رخصت ہونے کا پوری کمیونٹی کو شدید دکھ اور صدمہ ہوا ہے وہ ہمیشہ معتدل اور اعتدال کا راستہ اختیار رکھتے تھے سیاسی اور سماجی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتے اور بھر پور تعاون کرتے تھے۔ شریف مغل نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور کے مشن کو جارہی رکھنے کی توفیق دے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved