فہیم کیانی کے سسرکاانتقال،کشمیرکانفرنس ملتوی کردی گئی
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) آ ج مورخہ ٥ دسمبر بروز منگل شام ٥ بجے کمرہ c پارلیمنٹ سٹریٹ1 میں منعقد ہونے والی کشمیر کانفر نس کے میزبان صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کے چچا،سُسر کی اچانک وفات کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے، ترجمان تحریک کشمیر برطانیہ کے مطابق کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف کے متعلق پارلیمنٹ میں مدعو کی گئی کانفرنس کی میزبانی تحریک کشمیر کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کرنی تھی اور متعدد ممبران پارلیمنٹ سمیت اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا لیکن میزبان تقریب صدر تحریک کشمیر برطانیہ کے سُسر کی اچانک وفات اور مرحوم کے جسد خاکی کو ڈڈیال آزاد کشمیرلے جانے کی وجہ سے کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور مدعو کیے گئے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر مہمانوں کو اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ذمہ داران سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے متعلقہ ممبر پارلیمنٹ اور دیگر مدعو کئے گئے مہمانوں کو مطلع کر دیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved