چوہدری ہارون رشید گلشن جٹ فیڈریشن برطانیہ و یورپ کے صدر مقرر
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ (نمائندہ خصوصی) چوہدری ہارون رشید گلشن جٹ فیڈریشن (پاکستان و انٹرنیشنل) برطانیہ و یورپ کے صدر مقرر ہوگئے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن مرکزی صدر چوہدری تجمل فاروق چیمہ نے جاری کردیا ہے۔ چوہدری ہارون رشید اس سے پہلے برطانیہ کے صدر کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ اب مرکزی قیادت نے ان کی کارکردگی اور جٹ فیڈریشن کو برطانیہ میں مضبوط اور فعال بنانے کے صلہ میں ان کو یورپ کی تنظیم سازی کے اختیارات بھی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری ہارون رشید گلشن نے کہا کہ وہ چوہدری تجمل فاروق چیمہ سمیت تمام مرکزی قیادت کے مشکور ہیں اور جو مزید ذمہ داریاں ان کو دی گئی ہیں وہ ان کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور جٹ فیڈریشن کے دیگر عہدیداران و ممبران کے ساتھ مل کر جٹ فیڈریشن کو برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی مزید مضبوط اور فعال کریں گے اور بہت جلد یورپ میں بھی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved