بریڈفورڈ،جامع مسجدتبلیغ الاسلام سے میلادالنبیۖ کاجلوس برآمد،ہزاروں افرادکی شرکت
  4  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ (نمائندہ اوصاف)جمعیت تبلیغ الاسلام اور الجامعہ صفتہ الاسلام کے تحت بریڈ فورڈ کی سرزمین پر جن میلاد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کا 35واں تاریخی جلوس جامعہ مسجد تبلیغ الاسلام ویسٹ گیٹ سے نکلا جس میں ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم نے شرکت کی جلوس کی قیادت عالمی مبلغ اسلام پیر معروف حسین نوشاہی' فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی' صاحبزادہ سید احسن شاہ شرافت نوشاہی' صاحبزادہ انوار الحق قادری' مولانا محمد حنیف ساقی اور دیگر علماء نے کی۔ جلوس سے قبل سنٹرل مسجد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بریڈ فورڈ میں عاشقان مصطفی نے ہزاروں کی تعداد میں میلاد مصطفی کے جلوس کو کامیاب بنا کر ایک عظیم مثال قائم کی۔ جلوس کا وقت بعد دوپہر تین بجے کا طے کیا گیا تھا جبکہ جلوس سے پہلے مرکزی جامع مسجد تبلیغ الاسلام ویسٹ گیٹ میں میلاد مصطفی کانفرنس کی نشست تھی جس میں مقامی علماء کے ساتھ ساتھ مہمان علماء نے بھی شرکت کی۔ ویسٹ گیٹ جامع مسجد کی ملحقہ گلی میں گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ کے باعث پولیس نے مسجد سے ملحق بعض گلیاں ٹریفک کے لئے بند کردی تھیں اور خدشہ تھا کہ اس سے شرکاء جلوس کی آمد و رفت میں رکاوٹ ہوگی لیکن عاشقان رسول نے کسی بھی بندش کو راہ عشق میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور لوگ ہجوم کی شکل میں مسجد کے چہار اطراف اور اس کے وسیع کار پارک میں پھیلے رہے بہت سی تنظیموں اور افراد نے کار پارک میں مختلف قسم کے اسٹال لگا رکھے تھے جن پر طرح طرح کی جھنڈیاں' بینر' ٹوپیاں' کیسٹ' سی ڈیز اور نعتوں کی ڈی وی ڈیز فروخت کی جارہی تھیں مسجد کے اندر بھی ہر طرف بڑے بڑے رنگ دار بینر لگا کر سرکارۖ کی خدمت میں ہدیہ سلام و عقیدت پیش کیا جارہا تھا پونے تین بجے اور نماز عصر کی ادائیگی تک مسجد پوری طرح بھر چکی تھی سرکارۖ سے محبت کے اظہار کے لئے جمعیت کے سرگرم کارکنوں اور علماء کے سروں پر کیسری رنگ کی پگڑیاں آنکھوں کو بڑی بھلی لگ رہی تھیں جمعیت کے رضا کار مسجد کے اندر اور باہر ہر دو طرف بڑی سرگرمی اور پھرتی سے شرکائے جلوس کو آخری ہدایات دے رہے تھے پروگرام کے عین مطابق نماز عصر کی ادائیگی کے ساتھ ہی ٹھیک تین بجے جلوس مسجد سے نکل پڑا تھا جتنے لوگ مسجد میں تھے اس سے زیادہ مسجد کے باہر جلوس کے شروع ہونے کے انتظار میں تھے جلوس کی قیادت جمعیت تبلیغ الاسلام کے سربراہ حضرت پیر سید معروف حسین قادری نوشاہی' فضہ الاسلام کے روح رواں پیر حبیب الرحمن محبوبی' صاحبزادہ محمد احسن شاہ شرافت قادری نوشاہی اور ممتاز علماء کرام کررہے تھے۔ پیر سید معروف حسین شاہ قادری نوشاہی گزشتہ کچھ عرصہ سے ناساز ہیں مکمل طور پر روبصحت نہیں اس لئے وہ تمام عرصہ گاڑی میں ہی بیٹھے جلوس کی قیادت کرتے رہے ویسٹ گیٹ جامع مسجد سے شروع ہونے والا یہ جلوس لمب لین' چرچ سٹریٹ' سینٹ میریز روڈ اور وکٹر روڈ سے ہوتا ہوا وکٹر سٹریٹ پر واقع جمعیت تبلیغ الاسلام کی ایک دوسری مسجد پر اختتام پذیر ہوا وکٹر سٹیٹ جامع مسجد کی ملحقہ جگہوں اور سڑکوں کو مختلف جھنڈیوں اور بینروں سے اس طرح سجایا گیا تھا کہ پاکستان کے گلی کوچے یاد آگئے۔ ان ہی راستوں پر جگہ جگہ مشروبات اور مٹھائیوں کے ایسے اسٹال تھے جو قریب سے گزرنے ولوں کو اصرار کرکے مٹھائی اور مشروبات پیش کرتے ہر ایک کے چہرے پر ہنسی اور مسکراہٹ تھی ہزاروں کا ہجوم ہونے کے باوجود کسی نے بھی ایک دوسرے کو دھکا نہیں دیا یا کسی کی شکایت نہیں کی لمب لین اور سینٹ میریز کی جن سڑکوں پر سے جلوس گزرا کسی دور میں ان سڑکوں پر عصمت فروشی کا دھندہ ہوتا تھا لیکن آج جب ان ہی سڑکوں گلیوں میں لبیک یا رسول اﷲۖ اور غلام ہیں غلام ہیں رسولۖ کے غلام ہیں کے فلک شگاف نعرے گونج رہے تھے تو ان ہی سڑکوں اور گلیوں میں ہماری بہت سی پردہ دار مائیں بہنیں بڑے اشتیاق سے جلوس کو بھی دیکھتیں اور اس کی تصاویر بھی بنا رہی تھیں جلوس شروع ہونے سے قبل میلاد کانفرنس میں جہاں نوجوان' بچوں نے حضرت برق نوشاہی کا صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے محفل کو گرمائے رکھا وہیں علماء نے سرکارۖ کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے یہ یاد کروایا کہ سرکارۖ کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ ان کی تعلیمات کو اپنانا ہے لیکن شاید شرکاء جلوس یہ بات یاد نہ رکھ سکے اور سرکار کے فرمان صفائی نصف ایمان ہے کو بھلا کر تمام راستہ خالی ڈبے اور کرپس کے خالی پیکٹ پھینکتے رہے کاش وہ ایسا نہ کرتے اور اپنے عمل سے یہ ثابت کرتے کہ وہ صرف گفتار کے ہی نہیں کردار کے بھی عاشق رسول ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved